سرینگر//امور نوجوان ، کھیل کود ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تکنیکی تعلیم کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری جوکہ جموں وکشمیر شیعہ ایسو سی ایشن کے صدر بھی ہیں ، نے کل کہا کہ امام خمینی نے اسلامی تعلیم پر ایسی دسترس حاصل کی تھی کہ وہ دورِ جدید کے رول ماڈل بن گئے اور جنہوں نے اس بات میں یقین رکھا کہ دنیا بھر کے سیاست دانوں کو اپنی اقوام کی بہتر اندا ز میں خدمت کے لئے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔انصاری نے کہا کہ امام خمینی کاماننا تھا کہ اسلام اور سیاست کو علاحدہ نہیں کیاجاسکتا ہے۔امام خمینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈینٹل کالج میں منعقدہ تقریب میں بولتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ امام خمینی نے ہمیشہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی یکجہتی پر زور دیا ہے۔وزیر نے کہا کہ مسلمانوں کو امام خمینی کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہونا چاہئے تاکہ اسلام دشمن عناصر ان میں تفریق نہ ڈال سکیں۔اس موقعہ ممبر اسمبلی زڈی بل عابد حسین انصاری اور جسٹس (ر) حکیم امتیاز حسین کے علاوہ دیگر کئی دانشوروں اور علماء نے اما م خمینی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔