Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

Mir Ajaz
Last updated: July 5, 2025 11:32 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ،وزیراعلیٰ عمر عبداللہ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر حضرت امام حسین ؓ کی قربانیوں کویاد کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے پیغام میں کہا’’حضرت امام حسین ؓ اور ان کے رفقا کی کربلا میں دی گئی قربانیاںاور عدل و اِنصاف اور انسانی وقارکے آفاقی اصولوں سے ان کی ثابت قدمی انسانیت کو آج بھی اتحاد، سماجی ہم آہنگی اور راست روی کے اقدار اپنانے کی تحریک دیتی ہیں۔اس موقع پر آئیے ہم حضرت حسین ؓ کے ابدی اصولوں کو اَپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور ایک منصفانہ و مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لئے خود کو وقف کریں‘‘۔ادھر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بے مثال قربانی کو جرأت، استقامت اور آزمائشوں کے مقابل ڈٹ جانے کا ایک لازوال مینارِ نور قرار دیا۔وزیر اعلیٰ نے اَپنے پیغام میں کہا کہ کربلا کا سانحہ صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے ایک اخلاقی درس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت حسین نے سچائی، وقار اور انصاف کے اعلیٰ اصولوں کا علم بلند رکھا اور ظلم کے سامنے جھکنے کے بجائے شہادت کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا’’کربلا میں حضرت حسین ؓکی استقامت ہمیں باطل کے خلاف ڈٹے رہنے اور انسانی وقار کے تحفظ کی ترغیب دیتی ہے، چاہے حالات کتنے ہی کٹھن کیوں نہ ہوں۔ ان کا پیغام فرقوں، علاقوں اور زمانوں کی قید سے بالاتر ہے۔‘‘عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ حضرت حسین ؓ کی قربانی، صبر اور صداقت کے جو اصول کربلا میں نمایاں ہوئے، وہ آج کے دور میں مزید اہمیت اختیار کر چکے ہیں، جب دنیا کو اخلاقی و سماجی چیلنجوں کا سامنا ہے۔انہوں نے لوگوں پر زور دیاکہ وہ واقعہ کربلا کے پیغام پر غور کریں اور انصاف، مساوات اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کے ساتھ اَپنے عزم کی تجدید کریں۔ وزیر اعلیٰ نے عاشورہ کی مناسبت سے عزاداری میں شریک تمام افراد سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر بھر میں محرم الحرام کی تقریبات کے پُرامن اور باوقار انعقاد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے جموںوکشمیر کے لوگوں کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔اس دوران نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ میدان کربلا میں سیدنا حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کو فقید المثال قربانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جب بھی اور جہاں کہیں بھی ظلم ہوگا تو بے سروسامان مظلوم انسان امام عالی مقام ؓ کی عظیم شہادت کے فلسفے کو سامنے رکھ کر باطل کو عبرت ناک شکست سے دو چارکرنے میں کامیاب ہوں گے ۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ یزیدی لشکر نے اگرچہ میدان کربلا کو حسینی ؓخون پاک سے لالہ زار کر دیا تھا لیکن آج بھی عالمی انسانیت حق و صداقت کے علمبردار حسین ؓ اور ان کے جانثاروں کی قربانیوں پر فخر کررہی ہے اور یہ سلسلہ تاقیامت اسی طرح جاری رہے گا۔ انہوں نے دنیا کی قوتوں سے کہا ہے کہ وہ تاریخ عالم کے منفردواقعہ کربلا سے سبق سیکھ کر مظلوم افراد اور اقوام کو پامال کرنے کی ضد سے باز آئیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نیشنل کانفرنس کے تمام انتخابی دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں: الطاف بخاری
تازہ ترین
متحدہ مجلسِ علماء جموں و کشمیر کی اپیل: انتشار سے گریز کیا جائے
تازہ ترین
پہلگام حملہ: این آئی اے کو دو ملزمان کی پوچھ گچھ کیلئے 10 روزہ مزید ریمانڈ حاصل
برصغیر
دفاعی شعبے کو اب ایک مؤثر اقتصادی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے: راج ناتھ
برصغیر

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

پاکستان جموں و کشمیر کی ترقی اوریکجہتی سے ناخوش : منوج سنہا

July 7, 2025
تازہ ترینکشمیر

پہلگام میں زیڈ موڑ کے قریب یاتری گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد زخمی

July 7, 2025
تازہ ترینکشمیر

سانبہ جموں میں بی ایس ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی

July 7, 2025
تازہ ترینکشمیر

پلوامہ ہسپتال میں طبی عملے پرمبینہ طور لاپرواہی کا الزام،ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے انکوائری کا حکم دیا، 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?