سرینگر//شعیہ ایسوسی ایشن نے امام بار گاہ جڈی بل سرینگر میں سالانہ اجلاس(مجلس اسد) کا انعقاد کیا جس میں وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہزاروں نے عقیدت مندوں نے شمولیت کی۔وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، تکنیکی تعلیم اور امور نواجو ن و کھیل کود عمران رضا انصاری ، جو شعیہ ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں، نے اجلاس کی قیادت کی اور خطبہ کے دوران شہداء کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ شہداء کربلا کی قربانیاں اور استحکامت عالمی تاریخ میں ایک مثال ہے۔ وزیر نے حضرت علی ؑ کی حیات و تعلیمات پر روشنی ڈالی اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کی۔بعد میں امام بار گاہ سے ایک جلوس بھی نکالا گیا۔