سرینگر// عرس امام ابوحنیفہ حضرت امام العالمؒ کی اختتامی تقریب کے سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب خانقاہِ معلی میں منعقد ہوئی۔ جہاں وادی کے طول و ارض سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ نمازِ ظہر کے بعد قرآن خوانی ،ختمات المعظمات اور درود ازکار کی مجلس آراستہ ہوئی۔اس بابرکت اور روح پرور مجلس میں توبہ استغفار بھی کیا گیا ۔ اور اللہ کے دربار میں آہ و زاری اور پُراشک بار ہوکر بندگانِ خدا نے حالات کی اور موسم کی بہتری کیلئے دعائیں مانگیں۔ایسی مجالس خانقاہِ فیض پناہ ڈورو شاہ آباد، ترال، وچی، سوپور، سیر ہمدان، کھاگ، نوبرہ، چرار شریف، پلوامہ اور دیگر مقامات پر بھی منعقد ہوئیں۔