عظمیٰ نیوز سروس
ابوظہبی//عید الاضحیٰ پر متحدہ عرب امارات میں جیلوں سے 3 ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا گیا۔اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے ابوظبی کی مختلف جیلوں سے 963 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے 985 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے ۔اس کے علاوہ ریاست فجیرہ کے حکمراں شیخ حماد نے 112 قیدی، راس الخیمہ کے حکمراں شیخ سعود نے 411 جبکہ ریاست شارجہ کے حکمراں شیخ ڈاکٹر سلطان القاسمی نے 439 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔رہائی پانے والے قیدیوں کے جرمانے اماراتی حکومت کی جانب سے ادا کیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ عید پر اماراتی جیلوں میں قید معمولی جرائم، مالی تنازعات اور اصلاح یافتہ قیدیوں کو خصوصی حکمنامے پر رہا کیا جاتا ہے ۔عید پر ضعیف اور غیر ملکی قیدیوں کو بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی ملتی ہے ۔