پونچھ//11اپریل کوجموں پونچھ پارلیمانی نشست کے سلسلہ میں ہوئے انتخابات کے بعد سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ سے الیکٹر نگ ووٹنگ مشینوںکو جموں منتقل کر دیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمدود اعجاز اسد جو کہ ضلع الیکشن آفیسر بھی تھے،نے بتایا کہ ضلع کی تمام الیکٹرنک ووٹنگ مشینوں کو جموں منتقل کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان مشینوں کو ضلع میں قائم کردہ چار سنٹروں سے سخت سیکورٹی انتظامات کے ہوتے ہوئے جموں منتقل کیا گیا ۔اسی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں ہوئے پارلیمانی انتخابات پرامن طور پر مکمل ہونے کے بعد دوسرے روز اے سی ڈی پونچھ عبدالقیوم کی قیادت میں تمام ای وی ایم مشینوں کو باحفاظت جموں منتقل کیا گیا۔اے سی ڈی پونچھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ہدایت ملی ہے کہ وہ ان تمام مشینوں کو باحفاظت جموںمنتقل کریں جہاں پر 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ میں تمام علاقوں میں انتخابات پرامن طور پر مکمل ہونے کے بعد گزشتہ شب تمام ای وی ایم مشینوں کو ڈگری کالج پونچھ میں جمع گیا تھا۔ اسی دوران سرحدی ضلع راجوری سے بھی الیکٹر نگ ووٹنگ مشینوں کو جموں منتقل کردیا گیا