سرینگر //الیکٹریکل ایمپلائز یونین نے 5ستمبر کوہونے والے 72گھنٹے کے احتجاج دھرنے کو موخر کر کے احتجاج کیلئے اگلی تاریخ 21ستمبر2017مقرر کی ہے۔ یونین کا ایک اجلاس زیر صدارت صدر میر عبدالسلام راجپوری منعقد ہواجس میں عید قربان کو مدعے نظر رکھ کر اور عوام الناس کی راحت رسانی کیلئے 5ستمبر کو 72گھنٹے کی ہڑتال چند دنوں کیلئے موخر کیا گیا اور طے پایا گیا کہ احتجاجی دھرنا 21دستمبر 2017کو عملایا جائے گا ۔