Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

الیکٹرک ٹرین چلے تو اچھا ہے کشمیر ریل پروجیکٹ ڈیڈلائن تک مکمل کرنا اصل امتحان

Mir Ajaz
Last updated: September 16, 2022 1:23 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

یہ امر اطمینان بخش ہے کہ2اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقعہ پر بارہمولہ ۔بانہال ریلوے لنک پر الیکٹر ک ٹرین سروس شروع کی جارہی ہے۔اس منصوبہ پر کام 2019سے چل رہا تھا اور اس پر324کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔برقی ٹرین سروس سے نہ صرف فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ہوگی بلکہ لاگت میں بھی 60فیصد کمی آنے کا تخمینہ لگایاجارہا ہے ۔ برقی ٹرین سروس کی شروعات کا خیر مقدم کیاجاناچاہئے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ ابھی بھی بانہال بارہمولہ سیکٹر کے درمیان تمام ریلوے گاڑیاں نہیں چلائی جارہی ہیں اور نہ ہی وہ گلاس کوچ چل رہی ہے جس کے بارے میںبڑے طمطراق سے اعلانات کئے گئے تھے اور یہ دعویٰ کیاگیا تھا کہ اس سے کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔بہر کیف جو بھی ہے ،فی الوقت برقی ٹرین سروس کا آغاز ایک خوشگوار ہوا کے جھونکے کی طرح ہے اور اس سے بھلے ہی مسافروںکو کوئی زیادہ فائدہ نہ ہو لیکن اگر ریلوے محکمہ کو فائدہ پہنچتا ہے تو غالب امکان ہے کہ بالآخر اس فائدہ کے ثمرات مسافروں کو بھی ملیں گے تاہم یہاں یہ کہنے میں کوئی باک نہیں کہ جموںوکشمیر کے مسافروں کو اصل راحت اور فائدہ تب ملے گاجب کشمیر ریل پروجیکٹ مکمل ہوگا اور بارہمولہ کا ریلوے سٹیشن ادہم پور ریلوے سٹیشن سے جڑ جائے گا۔سابق ریاستی حکومت نے کہاتھا کہ جموں وکشمیرکو بیرون ملک کے ساتھ سال 2017تک ریل سروس کے ذریعے جوڑا جائیگا اور یہ کہ ادھمپور سے سرینگر تک ریلوے لائن 2017میں مکمل ہوگی تاہم یہ ڈیڈلائن بھی فیل ہوگئی اورپھر2020تک کٹرہ قاضی گنڈ 111کلومیٹر سٹریچ کو مکمل کرنے کا اعلان کیاگیا لیکن وہ ڈیڈلائن بھی پوری نہ ہوسکی جس کے بعد15اگست2022کی ایک اور ڈیڈ لائن خود وزیراعظم نریندر مودی نے مقرر کی تھی تاہم وہ امیدبھی بھر نہیں آئی۔اب مسلسل یہ اعلان کیاجارہا ہے کہ اگلے سال یعنی2023میں دلّی سے کشمیر تک براہ راست ٹرین چلے گی تاہم اس اعلان پر بھی یقین کرنے کا دل نہیں مان رہا ہے کیونکہ کیونکہ کشمیر ریلوے پروجیکٹ کی تاریخ ناکامیوں سے پُر ہے اور ہر گزرتے سال کے بعد اس پروجیکٹ کی قیمت بڑھتی ہی جارہی ہے لیکن پروجیکٹ ہے کہ ابھی تک مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ریلوے ،خزانہ ،منصوبہ بندی کمیشن اور محکمہ شماریات کی حالیہ مشترکہ میٹنگ میں مرکزی ریلوے حکام نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس پروجیکٹ کی بڑھتی قیمت کیلئے ابتدائی ویری فکیشن میں نقائص کا ہونا ذمہ دار ہے۔اس کیلئے ریلوے محکمہ نے چار وجوہات بیان کئے ہیں۔پہلی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ریلوے کو رابطہ سڑکوں کیلئے957کروڑ دستیاب رکھنا پڑے کیونکہ اس علاقہ میں سڑک رابطوں کا فقدان ہے لہٰذا ٹنلوں اور ٹریک کی تعمیر کیلئے سڑکیں تعمیر کرنا ضروری تھا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ریلوے لائن کی تعمیر کیلئے جتنی سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں یا کی جانی ہیں ،ان کی لمبائی کل ریل پروجیکٹ کی لمبائی سے دوگنی ہے۔دوسری وجہ یہ ظاہر کی گئی ہے کہ ارکان اور کون کان ریلوے پروجیکٹ کی قیمت سے دس فیصد زیادہ حصہ کی بنیاد پر کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔قیمتوں میں اضافے کی تیسری وجہ کیلئے سیکورٹی خدشات کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اور اس کے تدارک کیلئے ریلوے محکمہ کے بقول سیکورٹی پوسٹوں کی کثیر تعداد،بارکیں ،کوارٹر اور سازوسامان کو ترمیمی تخمینہ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ریلوے کے نزدیک چوتھی وجہ ادھم پور سے لیکر بارہمولہ تک پورے ٹریک پر بجلی کا انتظام کرنے کیلئے 301کروڑ روپے مختص رکھنا ہے جو ریلوے حکام کے نزدیک ابتدائی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ میں نہیں رکھا گیا تھا۔ جموں سے سرینگر تک ریلوے پروجیکٹ کے تعمیر کی تاریخ 37سال پرانی ہے ۔پہلی دفعہ1983میںاُس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی نے ریلوے وزیر غنی خان چودھری کے ہمراہ54کلومیٹر ادھمپور جموں سٹریچ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس کے بعد1986میں وزیراعظم راجیو گاندھی نے ریلوے وزیر مدھورا شنڈیا کے ہمراہ ایک بار پھر اسی سٹریچ کا سنگ بنیاد رکھا ۔1997میں دیوی گوڑا کی سربراہی والی مرکزی حکومت میں دیوی گوڑا نے ریلوے وزیررام ولاس پاسوان کے ساتھ مل کے ادھم پور کشمیر لنک کا سنگ بنیاد رکھا۔1997میں ہی وزیراعظم آئی کے گجرال نے رام ولاس پاسوان کے ہمراہ ہی دوبارہ اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔2003میں وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے ریلوے وزیر نتیش کمار کے ہمراہ کشمیر ریل پروجیکٹ کے اہم پل کا سنگ بنیاد رکھا۔2008-09میں وزیر اعظم منموہن سنگھ نے سونیا گاندھی اور ریلوے وزرا لالو پرساد یادو اور ممتا بینر جی کے ساتھ مل کردومرتبہ بارہمولہ سے لیکر قاضی گنڈتک ریل لائن کا افتتاح کیاجس کے بعد قاضی گنڈ بانہال سٹریچ بھی تیار ہوا تاہم بانہال سے ادھم پور تک چیلنجوں سے پُر ریلوے ٹریک کی تکمیل کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے سے ابھی بھی کوسوں دور ہے اور آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ یہ پروجیکٹ غیر یقینیت سے نکل کر کب حقیقت بن جائے گا تاہم جس رفتار سے کام ہورہاہے تو امید کی جانی چاہئے کہ اب کی بار اگلے سال کی ڈیڈلائن سے قبل ہی کام مکمل ہوگا لیکن زمینی صورتحال اس امیدکے سہارے جینے سے باز رہنے کیلئے مجبور کررہی ہے کیونکہ ابھی بھی بہت کام کرنا باقی ہے ۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا اس بار واقعی وعدہ وفا ہوگا یا اس دفعہ بھی کوئی عذر پیش کیاجائے گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لینڈ سلائیڈنگ کے دوران یاتری کی موت کی خبریں بے بنیاد: ایس ایس پی گاندربل
تازہ ترین
شدید بارشوں کے باعث امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل
تازہ ترین
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں

Related

اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?