یو این آئی
نئی دہلی//الیکشن کمیشن نے جمعرات کو تین نئے اقدامات کا اعلان کیا -انتخابی فہرستوں کے جائزے میں موت کے اندراج کے الیکٹرانک ریکارڈ کا استعمال، بوتھ لیول آفیسرز کو معیاری تصویری شناختی کارڈ فراہم کرنا اور ووٹر سلپس کو زیادہ صارف دوست بنانا۔کمیشن کی ایک بیان کے مطابق اس طرح کے اقدامات کا تصور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے اس سال مارچ میں الیکشن کمشنروں ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کی موجودگی میں چیف الیکٹورل افسروںکی کانفرنس کے دوران کیا تھا۔کمیشن اب رجسٹرار جنرل آف انڈیا سے ووٹروں کے رجسٹریشن رولز، 1960 کے قاعدہ 9 اور رجسٹریشن آف برتھ اینڈ ڈیتھ ایکٹ، 1969 (جیسا کہ 2023میں ترمیم کیا گیا)کے سیکشن 3(5)(بی) کے مطابق موت کے اندراج کا ڈیٹا الیکٹرانک طور پر حاصل کرے گا۔ یہ یقینی بنائے گا کہ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ای آر او) رجسٹرڈ اموات کے بارے میں بروقت معلومات حاصل کریں۔ یہ بی ایل او کو فارم 7 کے تحت باضابطہ درخواست کا انتظار کیے بغیر فیلڈ وزٹ کے ذریعے معلومات کی دوبارہ تصدیق کرنے کے قابل بنائے گا۔کمیشن نے ووٹر انفارمیشن سلپ کے ڈیزائن میں ترمیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ اسے زیادہ ووٹر دوست بنایا جا سکے۔ ووٹر کا سیریل نمبر اور پارٹ نمبر اب زیادہ نمایاں طور پر دکھایا جائے گا، فونٹ کا سائز بڑھایا جائے گا، جس سے ووٹرز کو اپنے پولنگ اسٹیشن کی شناخت کرنا اور پولنگ اہلکاروں کے لیے ووٹر لسٹ میں اپنا نام موثر طریقے سے تلاش کرنا آسان ہوگا۔کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ تمام بی ایل او کو معیاری تصویری شناختی کارڈ جاری کیے جائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ شہری بی ایل او کو پہچان سکیں اور ووٹر کی تصدیق اور رجسٹریشن مہم کے دوران اعتماد کے ساتھ ان کے ساتھ بات چیت کر سکیں۔ بی ایل او کا تقرر ای آر او کے ذریعے عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کے سیکشن 13 بی(2) کے تحت کیا جاتا ہے۔