نئی دہلی// ہماچل پردیش کے ساتھ ساتھ گجرات میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے آج کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہی وزیراعظم کو اپنی ریلی میں گجرات انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کا اختیار دیا ہے ۔ ایک سے زیادہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے مسٹر چدمبرم نے کہا کہ'' حکومت گجرات کی طرف سے تمام تر رعایات کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن سے اس کی توسیعی چھٹی کے بعد رجوع کیا جائے گا ۔ کمیشن نے وزیراعظم کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ اپنی آخری ریلی میں انتخابی تاریخوں کا اعلان کردیں (اور الیکشن کمیشن کو براہ کرم باخبر رکھیں)'' ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پچھلے ہفتہ ہماچل اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان تو کردیا تھا لیکن گجرات الیکشن کی تاریخیں نہیں بتائی گیئں۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے مرکز کے دبا¶ میں آکر ایسا کیا ہے تاکہ گجرات حکومت کو الیکشن سے پہلے لبھانے والے اعلانات کرنے کا موقع مل جائے ۔یو این آئی