سرینگر/الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کشمیر کا مجوزہ دورہ ملتوی کیا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ ریاست کے اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں ابھی مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ایک ٹیم 27اور28جنوری کو ریاست کے دورے پر پہنچنے والی تھی تاکہ یہاں آکر اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لیا جاسکے۔
چیف الیکشن کمیشنر، سنیل ارورا کی صدارت میں اس ٹیم کو ریاستی انتخابات آنے والے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی منعقد کرنے یا انہیں ملتوی کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ لینا تھا۔
ذرائع نے تاہم کہا کہ ٹیم نے جموں کشمیر کا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن اس کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی گئی ہے۔