واشنگٹن // الیکشن حکام کی طرف سے تمام الزامات مسترد کر دیئے جانے کے باوجود صدر امریکہ ڈونیلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں شکست کے بعد دھاندلی کے الزامات عائد کرنے کا سلسلہ جار رکھا ہے۔
کل امریکہ کے وفاقی الیکشن حکام نے جہاں ٹرمپ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے 2020 کے انتخابات کو امریکی تاریخ کا محفوظ ترین الیکشن قرار دیا وہیں ٹرمپ نے اپنے الزامات کے حوالے سے امریکہ میں 1994 میں الیکشن فراڈ سے متعلق شائع خبر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ بالکل یہی ان کے ساتھ ہورہا ہے۔
ٹرمپ نے جس خبر کو شیئر کیا اس کے مطابق 1994 میں امریکی ریاست پنسلوانیا میں جج نے فیصلے میں ڈیموکریٹک کامیاب امیدوار ولیم جی اسٹنسن کو شکست خوردہ قرار دیا تھا اور انہیں الیکشن فراڈ میں ملوث ٹھہرایا تھا۔