سرینگر//دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ جب بھی ہندوستان کشمیر میں الیکشن عملانے کیلئے پر تولتا ہے تو اس کی افواج اور مقامی حامیظلم کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس بار بھی سرینگر اور اسلام آباد میں انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے اور اس سے قبل ہی کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ اندرابی نے کہا 10 سالہ بچے سے 80 سالہ بزرگوں تک کو قید کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی وسطی اور شمالی کشمیر ،سرینگر سے شبانہ چھاپوں کے ذریعہ گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔تعجب کی بات ہے کہ ان بچوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے جن کی آنکھوں کو پہلے سے پیلٹ گنوں سے چھین لیا گیا ہے اور انہیں ان اسپتالوں سے گرفتار کیا جارہا ہے جہاں وہ علاج کیلئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گرفتاریوں کے خوف سے ان نوجوانوں نے اسپتال جانا ہی چھوڑ دیا ہے جن سے کئی افراد کی آنکھوں کی حالت ابتر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن ڈرامہ اور مظالم کا لامتناہء سلسلہ بس تحریک مزاحمت سے ان کے اندر پیدا ہونے والی بوکھلاہٹ ہے۔ نوجوانوں پر ہونے والے جسمانی اور ذہنی اذیتوں کا ہمیں نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس تحریک آزادی کے خلاف بھارتی میڈیا کیجھوٹے پروپیگنڈا کا توڑ کرنے کیلئے اہم ہے کہ اس الیکشن ڈرامے کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مانگ کی کہ وہ نوٹس لیں کہ کس طرح اس انتخابی ڈرامہ کیلئے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور کس طرح یہاں جیل اور پولیس سٹیشن نوجوانوں سے بھر دئے گئے ہیں۔درایں اثنا آسیہ اندرابی نے محمد عامر وگے کی گرفتاری پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عامر ایک مخلص عسکریتہیں لیکن انہیں کسی بیماری کی وجہ سے داخل اسپتال ہونا پڑا۔انہوں نے لوگوں سے گذارش ہے کہ وہ اس کی گرفتاری کے حوالے سے افواہوں پر کان نہ دھرین او ر اس کی استقامت کیلئے دعا کریں۔