لیہہ//الیزرجولڈن میموریل کالج لیہہ میںپرائم منسٹر س سپیشل اسکالرشپ سکیم (پی ایم ایس ایس ایس) کے موضوع پر ایک ورکشاپ کاانعقادکیاگیاجس میں مختلف ہائرسکینڈری سکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔ اس دوران سپیشل سیکریٹری ہائرایجوکیشن رشیداعظم انقلابی مہمان خصوصی تھے۔ورکشاپ کے دوران پرائم منسٹر س سپیشل اسکالرشپ سکیم (پی ایم ایس ایس ایس) کے تحت اندراج کے عمل کے بارے میں طلباء کوجانکاری دی گئی۔انٹریکٹیوسیشن کے دوران طلباء نے مہمان خصوصی سے مختلف سوالات بھی پوچھے جن کے انہیں اطمینان بخش جوابات دیئے گئے۔اس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن تاشی ڈولما، نوڈل افسرپرائم منسٹر س سپیشل اسکالرشپ سکیم (پی ایم ایس ایس ایس) جموںوکشمیرپروفیسراجیت انگرال، ڈپٹی ڈائریکٹرپرائم منسٹر س سپیشل اسکالرشپ سکیم (پی ایم ایس ایس ایس) ،اے آئی سی ٹی ای آنندشرما، سی ای او سکول ایجوکیشن، جی آراتری ،عرفان علی اورشیرنگ تاشی پرائم منسٹر س سپیشل اسکالرشپ سکیم (پی ایم ایس ایس ایس) کے رضا، پرنسپل ای جے ایم سی ،پروفیسرڈکیونگ نمگیال ، اسسٹنٹ پروفیسرفنسگ انگموکوآرڈی نیٹرپرائم منسٹر س سپیشل اسکالرشپ سکیم (پی ایم ایس ایس ایس) ،ای جے ایم سی لیہہ بھی موجودتھے۔بعدازاں سپیشل سیکریٹری ہائرایجوکیشن رشیداعظم انقلابی نے طلباء نے ان کے مسائل کے بارے میں گفت وشنیدکی۔اس دوران طلباء نے کالج میں انفراسٹرکشن بہتربنانے اور نئے مضامین متعارف کرانے کی مانگ کی۔