سرینگر//سرینگر پولیس نے قمار بازوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے قمار بازوں کے اڈئے پر چھاپہ مار کر نو قمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگائی رقم ضبط کی ۔پولیس پارٹی صورہ نے ایس ایچ او صورہ محمد لطیف کی قیادت اور ایس ڈی پی او حضرت بل کی نگرانی میں الہیٰ باغ علاقے میں قمار بازوں کے اڈئے پر چھاپہ مار کر نو قمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگائے 5820 روپے ضبط کئے ۔ پولیس نے کیس اندراج کر کے تحقیقات شروع کی ،لوگوں نے پولس کاروائی کی کافی سراہنا کی ۔