مہور//الگ الگ حادثات میں 3نوجوان لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ مہور میں ایک نوجوان پہاڑی سے پھسل کر موت کے منہ میں چلا گیا تو راجوری میں ایک نوجوان کریشر میں کچلا گیا تو ایک دوسرے کی مشتبہ حالات میں موت واقعہ ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ 18سالہ نذیر احمد ولد عبدالرشید شیخ ساکن لاڑھ مہور مویشی چرانے کے لئے گیا ہوا تھا کہ مبینہ طور پر اس کا پائوں پھسل گیا اور وہ گہرے کھڈ میں جا گرا۔ جب تک اہل خانہ کو اس کے بارے میں پتہ چلتا وہ فوت ہو چکا تھا۔ راجوری کے چٹیار چنگس علاقے میں ایک اٹھارہ سالہ نوجوان سٹون کرشر مشین سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔اس نوجوان کی شناخت محمد شکور ولد محمد لطیف ساکن چٹیار کے طور پر ہوئی ہے ۔محمد شکور سٹون کرشر کے ساتھ بطور ورکرکام کررہاتھا جو مشین سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔بعد میں اس کی لاش کو ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیاگیاجہاں آج اس کاپوسٹ مارٹم کیاجائے گا۔نوجوان کاباپ بھی اسی سٹون کرشر کا ورکر ہے اور وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتاہے ۔راجوری میں21سالہ محمد قدیر ولد محمد یاسین ساکن دلہوری سنگیوت گزشتہ شام بے ہوش پایا گیا، اہل خانہ نے ہسپتال منتقل کیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ، موت کی حقیقی وجہ کا پتہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی چل سکے گا۔