میڈرڈ/یواین آئی/فرنچ اوپن چیمپئن کارلوس الکاراز نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے اے ٹی پی 1000 ٹورنٹو ماسٹرز میں حصہ نہیں لیں گے ۔ الکاراز، جو ایک ہفتہ قبل ہی ویمبلڈن کے فائنل میں جینک سینر سے ہارے تھے ، نے بتایا ہے کہ وہ 27 جولائی سے شروع ہو کر 7 اگست تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے ٹورنٹو نہیں جا سکیں گے ۔ انہوں نے آج سوشل میڈیا پر لکھا، ‘‘مسلسل کئی ہفتے بغیر آرام کے مقابلے کھیلنے کے بعد، میں اس سال ٹورنٹو میں نہیں کھیل سکوں گا۔ مجھے پٹھوں میں تھوڑی پریشانی ہے اور آئندہ کارکردگی کے لیے مجھے جسمانی اور ذہنی طور پر صحتیاب ہونے کی ضرورت ہے ۔ مجھے ٹورنامنٹ اور کینیڈا میں اپنے شائقین کے لیے بہت افسوس ہے ، آپ سب سے اگلے سال ملاقات ہو گی۔’’