سرینگر// بھارت میں سیمنٹ تیار کرنے والی معروف کمپنی الٹرا ٹیک سیمنٹ نے جموں وکشمیر اور ہماچل پردیش میں اپنا سیمنٹ متعارف کرانے کا باضابطہ اعلان کیا ہے ۔یہ کمپنی کی طرف سے نئے مارکیٹ تک اپنی مصنوعات کو لانے کا مضبوط اقدام پے جو اس نے جے پی سیمنٹ پلانٹ 2017جون میں اپنے تصرف میں لینے کے بعد شروع کئے ہیں ۔اس نئے تجارتی تصرف سے صارفین کو مارکیٹ میں بہتر اور تیز ڈیلوری کی سہولیات بہم رکھی جائیں گی ۔اس طرح سے صارفین کو کمپنی کی جانب سے دستیاب رکھی جارہی متعدد خدمات سے استفادہ کا موقع ملے گا۔بھارت کا سب سے بڑا سیمنٹ برانڈ’دی انجینئرس چوائس۔الٹرا ٹیک سیمنٹ نے جے پی سیمنٹ کے حالیہ ادغام کے حواے سے جموں وکشمیر و ہماچل پردیش میں لانچ کا اعلان کیا ۔اس موقعے پر کمپنی کے ڈیلر ،سیلز پروموٹر ،آرکٹیکٹ ،انجینئر اور دیگر متعلقین موجود تھے ۔اس موقعے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کے کے مہیشوری ایم ڈی الٹرا ٹیک سیمنٹ نے کہاکہ جموں وکشمیر اور ہماچل پردیش کے مارکیٹ اس نئے پروڈکٹ کو رائج کرنے سے شمالی حصوں میں ہماری کمپنی کے نقوش قدم کو مزید وسعت ملے گی۔