ارشاداحمد
سرینگر//سرینگر کے نواحی علاقہ الہی باغ بژھ پورہ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر کرگل کی 14 سالہ نابالغ لڑکی نے خود کوپھانسی پرلٹکاکر زندگی کاخاتمہ کردیا۔صورہ پولیس اسٹیشن کے مطابق بژھ پورہ کے علاقہ الہی باغ میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر کرگل کی 14 سالہ نابالغ لڑکی نے کمرے میں موجود پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرتے ہوئے زندگی کاخاتمہ کردیا۔پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر قانونی لوازمات مکمل کئے اوردفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کرکے لاش لواحقین کے سپرد کردی ۔