سرینگر//الوہا جموں کشمیر نوجوان نسل کو ذہنی و علمی طور پر ترقی دینے اور تیار کرنے کے اپنے مقصد کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔ الوہا نے اتوار کو کشمیر یونیورسٹی میں اپنا 13 واں سالانہ ریاستی سطح کا مقابلہ منعقدکیا جس میں مختلف عمر کے گروپوں،کلاسوں کے طلباء نے دلچسپ مقابلوں میں حصہ لیا۔ طلباء نے صرف 5 منٹ میں ریاضی کے 70 مخصوص سوالات حل کئے۔ مقابلے میں سینکڑوں طلباء نے مختلف سطحوں پر حصہ لیا اور والدین کا ایک بہت بڑا اجتماع بھی موجود تھا۔ سنٹر فار کیرئیر پلاننگ اینڈ کاؤنسلنگ میں سب سے مشکل اور دل کو چھونے والا امتحان لیا گیا اور تقسیم انعامات کی تقریب یونیورسٹی کے کنووکیشن کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ طلباء کو مختلف سطحوں پر نقد انعامات سے نوازا گیا اور متعدد پوزیشنز کو یادگاری نشانات سے بھی نوازا گیا۔ الوہا جموں و کشمیر کے ان طلباء کو مبارکباد دینے کے علاوہ جنہوں نے گرینڈ ماسٹر لیول سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے۔ الوہا انڈیا کی جانب سے الوہا میں ذہنی ریاضی کا پروگرام بھی اس موقع پر منعقد کیا گیا۔ پاس آؤٹ ہونے والے طلباء نے اپنے کیریئر میں الوہا کے کردار کو اجاگر کیا۔اس کے علاوہ ہمارے معاشرے کے بہت سے روشن خیال افراد جنہوں نے والدین کی مختلف جہتوں پر روشنی ڈالی،وہ بھی موجود تھے۔