یو این آئی
غزہ //اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے ہاتھوں بڑا جانی نقصان اٹھانے کے بعد خان یونس میں حملے تیز کردئیے، اسرائیلی فوج نے خان یونس میں قائم النصر ہسپتال اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر شدید بمباری اور گولہ باری کی، 24 گھنٹوں کے دوران 195 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کا جدید ترین ڈرون طیارہ میٹرکس 600 مار گرایا اور کئی ٹینک اور بلڈوزر تباہ کر دئیے، گلیوں اور مکانوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ شدید جھڑپوں میں کئی اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے خان یونس اور پناہ گزین کیمپ کے علاقوں کے رہائشیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر المواسی کے علاقے میں چلے جائیں۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس کا النصر ہسپتال فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا، ڈاکٹرز ود آٹ بارڈرز تنظیم نے بتایا کہ اسرائیل کی مسلسل بمباری کے باعث بے گھر افراد، مریضوں اور عملے کو ہسپتال سے نکلنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔اس کے علاوہ گلیوں اور مکانوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ شدید جھڑپوں میں کئی اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کا جدید ترین ڈرون طیارہ میٹرکس 600 مار گرایا اور کئی ٹینک اور بلڈوزر تباہ کر دئیے۔دریں اثنا اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ کے تیسرے مرحلے میں کم از کم 6 ماہ لگیں گے۔
فلسطینی وزیر خارجہ اور اسرائیلی سفیر میں تکرار
یو این آئی
نیویارک// اقوام متحدہ کے اجلاس میں غزہ کے معاملے پر فلسطینی وزیر خارجہ اور اسرائیل کے سفیر کے درمیان تکرار ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ اور اسرائیل کے سفیر کے درمیان اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران غزہ جنگ میں سیز فائر کے معاملے پر تکرار ہوئی ہے جس کے دوران اسرائیلی سفیر نے ایران کے معاملے میں بھی انگلی اٹھائی۔اجلاس کے دوران فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب آگے صرف دو ہی راستے ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی کا آغاز کریں جس سے خطے میں امن اور استحکام آئے جب کہ دوسرا راستہ یہ ہے کہ مسلسل اس آزادی سے انکار کیا جائے، خطے پر قیامت ڈھائی جائے اور نہ ختم ہونے والا خونریز تصادم جاری رہے۔