Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

اللہ کے نیک بندوں کی صحبت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 26, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
انسان کی شخصیت، اس کے عادات واطواراور افعال اورکردارسے نمایاں ہوتی ہے۔انسان فطری طورپراپنا مصاحب اور دوست بھی انہی کو بناناپسند کرتاہے جو معاشرے میں اچھے ہوتے ہیں اوربرے لوگوں سے کنارہ کشی اختیار کرتاہے۔ فارسی مثل مشہورہے’’صحبت طالع تراطالع کند‘‘، اور جاپانی مقولہ ہے’’جب کسی شخص کا کردارتم پرواضح نہ ہوتواس کے دوستوں کو دیکھو‘‘۔ اس سے اس کے معیارکا پتہ چلتا ہے، اس لئے معمولی سے معمولی عقل وشعور رکھنے والا انسان کبھی برے لوگوں کو ا پنا دوست بناناپسند نہیں کرتا ،بلکہ اس کی فحش باتوں اور برے کاموں سے بچنے کے لئے اس سے دوری اختیارکرنے میں اپنی بھلائی محسوس کرتاہے۔نبی کریم ﷺنے ارشاد فرمایا: ’’مومن محبت اورالفت کاحامل ہوتاہے اوراُس شخص میں کوئی خوبی اور بھلائی نہیں جونہ خودمحبت کرے اورنہ لوگوں کواس سے الفت ہو۔‘‘(مسند احمد،بیہقی شعب الایمان)
مسلمان برے دوستوں سے بچتے ہوئے اللہ کے نیک اورصالح بندوں سے محبت اوردوستی کرتاہے۔وہ سب لوگ جواللہ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے باغی اورفاسق ہیں،وہ ان سے بغض رکھتاہے۔ گویااللہ اوراس کے رسو ل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اس کی محبت ہے اوراللہ ورسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دشمنی اس کی دشمنی ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاارشادعالی ہے :جوشخص اللہ کے لیے کسی سے محبت وبغض رکھے اوراللہ ہی کے لیے کوئی چیز دے اور روکے، تواس نے اپناایمان مکمل کرلیا۔(سنن ابو داؤد) اچھے لوگوں سے میل جول رکھنااوردوستی کاہاتھ بڑھاناایک پکے مومن کی شان ہے، جیسا کہ حضوراکرمﷺ نے فرمایا:مومن دوستی کرتاہے اوراس سے دوستی کی جاتی ہے(اور)اس شخص میں کوئی خیرنہیں ہے جونہ توکسی سے مانوس ہوتا ہے اورنہ ہی اس سے کوئی مانوس ہوتاہے۔(مسنداحمد)
اچھے دوست بنانے والوں کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عظیم خوشخبری سنائی ہے کہ:عرش کے اردگردنورکے منبرہیں ، ان پرنورانی لباس اورنورانی چہروں والے لوگ ہوں گے، وہ انبیاءؑ وشہداء تونہیں ،مگرانبیاء ؑوشہداء ان پر رشک کریں گے۔صحابۂ کرام ؓ نے عرض کیا ’’اے اللہ کے رسو ل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! ہمیں بھی ان کی صفات بیان کیجئے ‘‘۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:یہ لوگ اللہ کے لیے ایک دوسرے سے محبت کرنے والے،ایک دوسرے کے پاس بیٹھنے والے اورللہ ہی کے لیے ایک دوسرے کی ملاقات کوآنے والے ہیں۔(سنن نسائی)
اچھے لوگوں سے دوستی رکھنااللہ تعالیٰ کی محبت کاذریعہ ہے ۔حدیث قدسی میں ہے ،اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:میری محبت ان کے لیے ثابت ہوچکی ہے جومیرے لیے ایک دوسرے سے ملتے ہیں اورمیری محبت ان لوگوں پرثابت ہوچکی ہے جومیری خاطرایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔(مستدرک حاکم) یہی نہیں بلکہ آپ ﷺ نے فرمایا:قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ کے عرش کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا، اس وقت اللہ تعالیٰ سات بندوں کواپنے عرش کاسایہ نصیب فرمائے گا، جس میں سے وہ دوآدمی بھی ہوں گے جواللہ کے لیے ایک دوسرے سے محبت رکھتے اوراللہ ہی کے لیے ایک دوسرے سے جداہوتے ہیں۔(صحیح بخاری)
احادیث کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی اکرمﷺ نے جہاں اچھے لوگوں کے اوصاف اورخوبیاں بیان کی ہیں، وہیں برے اورناپسندیدہ لوگوں کی بھی پہچان بتادی ہے، تاکہ ایسے لوگوں سے دوررہاجائے۔ اس سلسلے میں ایک اصولی بات یہ ہے کہ ہروہ انسان جس میں کسی طرح کی خیرکی امید نہ رکھی جائے ،حتیٰ کہ اس کے شرسے بھی لوگ محفوظ نہ ہوں تو وہ شخص بدترین انسان مانا جائے گا،کیونکہ ایسی صورت میں وہ معاشرے کے فسادوبگاڑکا سبب بنے گا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے: ’’تم میں بدترین شخص وہ ہے جس سے دوسرے لوگوں کونہ خیرکی امید ہو، نہ اس کے شرسے لوگ محفوظ ہوں۔‘‘ (جامع ترمذی )
بسااوقات انسان کسی برے شخص سے ملتا ہے، مگراس کے ساتھ بہترانداز سے پیش آتاہے ،اس سے گمان ہونے لگتاہے کہ وہ معاشرے کا بہترین فردہوگا حالانکہ وہ بدترین انسان ہوتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے شخص کی وضاحت فرمادی ہے۔حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات کی اجازت چاہی ، آپﷺ نے فرمایاکہ اسے آنے کی اجازت دے دو، ساتھ ہی یہ بھی فرمایاکہ وہ معاشرے کا بُرا انسان ہے۔
جب وہ داخل ہواتوآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے نرم گفتگوکی ، اس کے جانے کے بعد حضرت عائشہؓ نے دریافت کیا:اے اللہ کے رسو ل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ نے تواس کے سلسلے میں ایسا ایسا فرمایاتھا جبکہ آپﷺ نے اس سے گفتگو میں نرمی اختیارکی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا: ’’اے عائشہؓ! اللہ تعالیٰ کے نزدیک قدرومنزلت میں سب سے براانسان وہ ہے جس کے شراوراذیت کی وجہ سے لوگ اسے چھوڑ دیں یا اس سے دوری اختیار کرلیں۔‘‘(صحیح بخاری)
نبی کریم ﷺنے فرمایا: ’’تم قیامت کے دن اللہ کے نزدیک لوگوں میں سب سے بدترین انسان انہیں پاؤ گے جو دورخی اختیارکرتے ہیں۔‘‘(بخاری)آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی مزیدوضاحت ان الفاظ میں فرمائی: ’’یقیناً بدترین شخص وہ ہے جودومنہ رکھتاہو،کچھ لوگوں کے پاس ایک منہ لے کرجاتاہے اورکچھ لوگوں کے پاس دوسرامنہ لے کرجاتاہے۔‘‘(صحیح مسلم) ایسا شخص سچ اورجھوٹ کوملاکر لوگوں میں فساد وبگاڑپیداکرنے کی کوشش کرتاہے۔
اسی وجہ سے اسے نفاق کی علامت قراردیا گیاہے۔ ایسے لوگوں کوانسانیت کا دشمن اورمعاشرے کا ناسور سمجھاجاتا ہے۔ ایسا شخص لوگوں کی کمزوریوں کی ٹوہ میں لگارہتاہے، تاکہ ان کی اطلاع دوسروں کو دے۔ اس طرح ان کے مابین قطع تعلق کا سبب ہے۔اسی وجہ سے اس کا دل حسد اور کینہ کی آگ میں جلتا رہتا ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 10, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?