Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

اللہ کا ذکر اور اعترافِ بندگی حق گوئی

Mir Ajaz
Last updated: January 19, 2024 12:48 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE
عطاء اللہ شاہ بخاری
انسانی بدن میں دل ایک ایسا عضو ہے، جس کی تمام اعضاء پر حکمرانی ہے۔دل کی چاہت کے بغیر نہ تو زبان بولے گی، نہ ہاتھ پاؤں حرکت کریں گے، نہ آنکھیں دیکھیں گی، نہ کان سنیں گے اور نہ ہی دماغ سوچے گا۔ پتہ چلا کہ سارا دارومدار دل پر ہی ہے، لہٰذا علاج بھی سب سے پہلے دل کاہی کرنا ہوگا۔
صحیح بخاری میں رسول اکرم ؐ کا ارشاد گرامی ہے کہ ’’بلاشبہ جسم میں ایک گوشت کا لوتھڑا ہے، اگر وہ اچھارہے تو سارا وجود اچھا رہے گااور اگر وہ بگڑ جائے تو سارا وجود بگڑجائے گا، خبردار وہ دل ہے‘‘۔ جب یہ ثابت ہوگیا کہ نفس انسانی کی اصلاح کا مداردل کی اصلاح پر ہے تو یہاں سوچنے کی ضرورت ہے کہ اس کی اصلاح کیسے ہوگی ؟ تو اسے حل کرنے کےلیےاللہ تعالیٰ نے سورۃ الرعد آیت ۲۸ میں واضح طور پر ارشاد فرما دیا ہے کہ ’’یاد رکھو !اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے‘‘۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے ذکر کو دلوں کے و سکون و اطمینان کا باعث بتایا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ دل کا سکون کون نہیں چاہتا؟ ہر انسان کی یہ چاہت رہی ہے کہ مجھے دل کا چین اور اطمینان مل جائے۔ اس اطمینان کو انسان نے جگہ جگہ تلاش کیا، کسی نے مختلف رسالوں اور کتابوں کے پڑھنے میں سکون پایا، کسی نے سیر وتفریح کے مقامات میں جاکر اطمینان پایا، کسی نے باغات میں گھوم پھر کر اور پھولوں کے رنگ وبو میں سکون تلاش کیا،کسی نے کھیل کود اور جدید تفریحی آلات کے ذریعے سکون واطمینان پانے کی کوشش کی، لیکن انسان نے خود سے جتنے بھی راستے سکون حاصل کرنے کے لیے تلاش کیے، ان میں کسی راستے میں وقت برباد ہوا، کہیں پیسہ ضائع ہوا، کہیں ایمان و اخلاق کی خرابی پیدا ہوگئی اور کہیں صحت بھی چلی گئی۔
یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ ان چیزوں میں بھی وقتی طور پر سکون ملتا ہے، لیکن جس خالق کائنات نے انسان کو تخلیق فرمایا ہے، اس نے اصلی اور دائمی سکون اپنی یاد میں رکھا ہےاور یہ وہ نعمت ہے جسے دولت سے نہیں خریدا جاسکتا۔ اس نعمت کو حاصل کرنے کا واحد راستہ اور آسان طریقہ اللہ سے تعلق قائم کرنا او راس کی یاد دل میں بسا لینا ہے اور یہ نسخہ ایک قطعی اور یقینی نسخہ ہے۔ پھرخواہ وہ یاد قرآن کریم کی آیات کی تلاوت اور ان میں تدبر کے ذریعے ہو یا نمازوں کی ادائیگی کے ذریعے یاذکر اذکار، تسبیحات، درودشریف اور استغفار کے اہتمام کے ذریعے یا کائنات میں قدرت کے پھیلے نظاروں میں غور و فکر کے ذریعے یا خلق خدا کی خدمت سے ہو۔
 مادیت پرستی کی دوڑ میں انسان سکون کے لیے بے قرار ہے۔ اس نعمت کو حاصل کرنے کا آسان طریقہ اللہ سے تعلق قائم کرنا اور اس کی یاد دل میں بسا لینا ہے۔ چنانچہ رسول اکرمؐ کو جب کبھی پریشانی آتی تو آپؐ نماز میں مشغول ہو جاتے۔ تیز آندھی آتی تو آپؐنماز کی طرف متوجہ ہو جاتے۔ رزق دینے والا اللہ ہے اور اس کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ آپ ؐ نے اپنی سیرت طیبہ کے ذریعے یہ تعلیم دی کہ انسان اللہ سے غافل ہو کر دنیا کی دولت میں کبھی اطمینان و سکون نہیں پا سکتا۔ آپؐ فرماتے ہیں ’’ اگر آدمی کے پاس دو وادیاں مال کی بھری ہوئی ہوں تو وہ چاہے گا کہ میرے پاس تیسری وادی بھی مال سے بھری ہوئی ہو اور ابن آدم کا پیٹ تو صرف قبر کی مٹی بھر سکتی ہے‘‘۔
اور پھر فرمایا کہ’’ جو لوگ اپنا رخ اللہ کی طرف کر لیں تو ان پر اللہ کی خاص عنایت ہوتی ہے اور انہیں اللہ اس دنیا میں اطمینان قلب عطا فرما دیتا ہے ،پھر اس دنیا میں ان کی زندگی بڑے مزے کی اور بڑے سکون سے گزرتی ہے‘‘۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنی سیرت مبارکہ سے یہ سمجھایا کہ دل کا چین اور اطمینان قناعت سے حاصل ہوتا ہے۔ حرص اور لالچ سے کبھی سکون حاصل نہیں ہوتا۔ قرآن و سنت اور رسول اللہؐ کی سیرت ِ پاک سے پتہ چلتا ہے کہ اطمینان قلب اورحقیقی سکون کا سرچشمہ درحقیقت اللہ اور اس کے رسول ؐ کی تعلیمات پر عمل، اللہ تعالیٰ کے ذکر، اللہ کی بندگی اور اس کے قرب میں مضمر ہے۔
(نوٹ۔ اس مضمون میں ظاہر کی گئی آراء مضمون نگار کی خالصتاً اپنی ہیں اور انہیں کسی بھی طور کشمیر عظمیٰ سے منسوب نہیں کیاجاناچاہئے۔)
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?