Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

اللہ اور رسولؐ کی اتباع میں ہی فلاح ذکرِ حق

Mir Ajaz
Last updated: October 20, 2023 12:58 am
Mir Ajaz
Share
11 Min Read
SHARE
 مولانا محمد عبدالحفیظ اسلامی
اے ایمان لانے والو ، اللہ اور اس کے رسول ؐ کی اطاعت کرو اور حکم سننے کے بعد اس سے سرتابی نہ کرو۔ ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائو جنہو ںنے کہا کہ ہم نے سنا حالانکہ وہ نہیں سنتے۔ (انفال آیات 20 تا21)
اللہ کی اطاعت اور اس کے حبیبؐ کی پیروی:۔
یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ ساری کائنات کا رب ہے ، خالق و مالک ہے اور سارے انسان اس کے بندے ہیں اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس واحد لا شریک کی بندگی اختیار کئے بغیر انسان کی خیر بقاء اور دنیوی و اخروی امن و سلامتی ناممکن ہے۔ غرض کہ جو شخص بھی اس حقیقت کے ساتھ اقرار بندگی یعنی لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا اقرار اپنی زبان سے کرتا ہے تو اس پر لازم آتا ہے کہ وہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی اطاعت اور بندگی و غلامی کی زنجیر کو اپنے گلے میں ڈال لے یعنی اللہ تعالیٰ جو کچھ بھی احکام اپنے کلام میں ارشاد فرمائے ہیں اس پر کامل طریقے سے عمل کیا جائے۔ اللہ رب العزت کا انسانوں پر اتنا بڑا فضل و کرم ہوا کہ اس نے نمونہ بندگی کے طو رپر اپنے حبیب کو پیش فرمایا اور کہدیا جارہا ہے کہ میری اطاعت اگر تمہیں مقصود ہو تو میرے محبوب بندے حضرت محمد بن عبداللہ، احمد مجتبیٰ ،ہادی عالم ،رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی تمہیں کرنی ہوگی جس کے بغیر دنیا میں تمہاری بھلائی ممکن ہے اور نہ ہی اخروی کامیابی کا تصور کیا جاسکتا ہے، یعنی تمہاری دنیوی،اخروی، اخلاقی ،سیاسی و تمدنی زندگی ناکام ہوکر رہے گی اور سب سے بڑا نقصان جو تمہیں اٹھانا پڑے گا وہ ہے اللہ کی ناراضی ، جس شخص سے اللہ ناراض ہوجائے اس سے بڑا بد بخت کوئی اور نہیں ہوسکتا۔ لہذا مسلمانوں کو اس آیت مبارکہ میں یہ تعلیم دی جارہی ہے کہ اے میرے پیارے بندو دیکھو تم نے اقرار بندگی کرلیا ہے تو اب تم پر لازم ہے کہ میرے بتائے ہوئے احکام پر عمل کرو میری مرضیات و نامرضیات جاننے کیلئے تمہارے درمیان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات موجود ہیں کہ ان سے رجوع کرو او ریہ جو کچھ تمہیں حکم دیں اسے قبول کرلو اور کر گزرو اور جس چیز سے منع فرمادیں فوری رک جائو کہ اسی میں تمہاری بھلائی مضمر ہے۔ میرے یہ محبوبؐ بندے اور میرے رسولؐ میرے احکامات پر عمل کرکے دکھارہے ہیں  اور تمہارے سامنے آیات کو پڑھ کر سنایا جارہا ہے لہذا خبردار ہوجائو کہ میرے حبیب کے ارشادات کو سن کر اس سے سرتابی نہ کرنا۔ اس طرح کا عمل ایمان لانے کے تقاضوں کے بر خلاف ہے او ریہ بات ایمان باللہ ، ایمان بالرسالت، کے منافی ہے۔ (مزید تفصیلات کیلئے گزشتہ صفحات دیکھے جو سورۃ نساء آیت 95کے مضمون میں مذکور ہیں )
منافقین کی حالت:۔
اس طرح پہلی آیت کریمہ میں اہل ایمان کو اس بات کی تعلیم دی گئی کہ کتاب اللہ اور سنت رسولؐ پر کامل طریقہ سے عمل کیا جائے اور ذرہ برابر بھی نافرمانی نہیں ہونی چاہئے۔ پھر آگے فرمایا گیا کہ دیکھو تم ان لوگوں میں سے نہ ہوجانا جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول ؐ کی بات کو سن کر ان سنی کی ہے۔ یہاں منافقین کو راست خطاب نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس گروہ کا نام لیا گیا بلکہ اپنے اندر نفاق رکھنے والوں کی نشاندہی یوں کی جارہی ہے کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے ایمان لایا ہے مگر ان کا عمل اس کے خلاف ہے۔ لہذا اس طرح کے لوگوں میں سے تم ہر گز نہ ہو جانا جنہوں نے کہا کہ ہم نے سنا حالانکہ وہ نہیں سنتے۔
ایمان کا اقرار اور اطاعت میں صفر:۔
منافقین کی حالت یہ ہوتی ہے کہ یہ لوگ اپنی زبان سے اس بات کا اقرار تو کرتے ہیں کہ ہم بھی اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے ہیں لیکن جب عملی میدان میں انہیں چھوڑا جاتا ہے تو احکام کی اطاعت سے جی چراتے ہیں اور طرح طرح کی بہانہ بازی کرتے ہوئے اہل ایمان کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن اللہ تبارک و تعالیٰ جو کہ عالم الغیب ہے ہر انسان کے سینے میں پرورش پانے والی باتوں سے انتہائی باخبر ہے اس علم عظیم کی بنیاد پر ان منافقین کی پوشیدہ باتوں اور بد اعمالیوں کی ایک طرف گرفت فرما رہے ہیں تو دوسری جانب مخلص اہل ایمان کو متنبہ کیا جارہا ہے کہ تم ان کے نقش قدم پر نہ چلو کہ یہ لوگ ایمان کا اقرار تو کرتے ہیں مگر اطاعت کے معاملہ میں صفر ہیں۔
مفسرین کرام اور آیت کریمہ :۔
اس سلسلہ میں مختلف تفاسیر سے ہم اقتباسات نقل کرتے ہیں تا کہ قارئین کرام بیک نظر ایک سے زائد تفاسیر کو پڑھ سکیں۔
(۱) حضرت مولانا محمد نعیم الدین صاحبؒ نے اس سلسلہ میں تحریر فرمایا ہے کہ کیونکہ جو سن کر فائدہ نہ اٹھائے اور نصیحت پذیر نہ ہو اس کا سننا ، سننا ہی نہیں ہے یہ منافقین و مشرکین کا حال ہے مسلمانوں کو اس سے دور رہنے کا حکم دیا جاتا ہے۔(کنزالایمان )
(۲) حضرت علامہ مودودی صاحبؒ نے یوں تشریح فرمائی کہ :
’’یہاں سننے سے مراد وہ سننا ہے جو ماننے اور قبول کرنے کے معنی میں ہوتا ہے اشارہ ان منافقین کی طر ف ہے جو ایمان کا اقرار تو کرتے تھے مگر احکام کی اطاعت سے منہ موڑ جاتے تھے۔ (تفہیم القرآن )
(۳) حضرت مولانا مفتی محمد  شفیع صاحبؒ نے اس کی تشریح یوں فرمائی۔ ’’ارشاد فرمایا۔
یعنی تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو کہتے تو یہ ہیں کہ ہم نے سن لیا مگر در حقیقت سنا سنایا کچھ نہیں ان لوگوں سے مراد عام کفار بھی ہیں جو سننے کا دعوی کرتے ہیں اعتقاد نہیں کرتے اور منافقین بھی ہیں جو سننے کے ساتھ سمجھنے اور اعتقاد رکھنے کے بعد بھی مدعی ہیںمگر حقیقت یہ ہے کہ غور و فکر اور صحیح سمجھ سے یہ دونوں محروم ہیں۔ اس لئے ان کا سننا نہ سننے کے حکم میں ہے۔ مسلمانوں کو ان لوگو ںکے مشابہ ہونے سے منع فرمایا گیا۔ (معارف القرآن )
(۴) حضرت مولانا امین احسن اصلاحی صاحب اس سلسلہ میں یوں رقمطراز ہوئے۔ ’’بات اگرچیکہ اشاروں میں کہی گئی ہے لیکن قرآن کا ہر ذوق رکھنے والا سمجھ سکتا ہے کہ یہ اشارہ یہود کی طرف ہے۔
گویا در پردہ ان منافق قسم کے مسلمانوں کویہ بتادیا گیا کہ تمہارا یہ طرز عمل اتباع رسول نہیں بلکہ اتباع یہود ہے  ایمان کا دعوی ہے تو اس مغضوب قوم کے نقش قدم پر نہ چلو۔(تدبر قرآن )
حضرت علامہ ابن کثیرؒ لکھتے ہیں کہ :
’’اور ان لوگوں سے مشابہت نہ پیدا کرلو جو کہتے ہیں کہ ہاں ہم نے سنا حالانکہ وہ نہیں سنے اور بعض کہتے ہیں کہ اس سے منافقین مراد ہیں جن کا وطیرہ یہ تھا کہ زبان سے تو کہتے تھے کہ ہم سنتے ہیںقبول کرتے ہیں لیکن خاک نہیں سنتے تھے۔(ابن کثیر )
حاصل کلام:۔
مطالعہ آیات مبارکہ کا حاصل یہ ہے کہ مسلمان جس دین کو دین حق سمجھ کر قبول کئے ہیں اس کے تقاضوں کے عین مطابق عملی زندگی اختیار کریں۔ جس کیلئے لازمی ہے کہ اللہ کی کتاب اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو مضبوطی یعنی پائیداری ،استقلال اور ہمت کے ساتھ پکڑے رکھیں۔ اگر کوئی شخص ان دو چزوں میں سے کسی ایک کو بھی چھوڑ بیٹھے گا تو احکام کی سرتابی میں دھر لیا جائے گا کیونکہ اس طرح کی بد اعمالیاں مغضوب قوم کے نقش قدم پر چلاتی ہیں جس کو اب ظاہری مسلمان (منافقین )اختیار کئے ہوئے ہیں۔
آیات مبارکہ اپنے نزول سے لے کر قیامت تک کیلئے مسلمانوں کو یہ درس دے رہی ہیں کہ چاہے تم جس کسی عملی میدان میں ہو تمہیں یہ دیکھنا چاہئے کہ تمہارے اعمال میں اللہ کی رضا اور اس کی خوشنودی شامل ہے یا نہیں نبیؐ کے طریقہ پر عمل ہورہا ہے بھی یا نہیں غرص کہ معاملہ چاہے ذکر اذکار کا ہو ،معاشرت معیشت کا ہو ، چاہے سیاسی میدان ہو یا قیادت سے تعلق کا ہو ، ہر لمحہ اللہ تعالیٰ اور رسولؐ کی اطاعت و اتباع تمہارے پیش نظر ہونی چاہئے۔ اس طرح احکام خداوندی اور شریعت محمدیؐ کو سچ ماننا اور اس کے بر خلاف عمل کرنا گویا سچ نہ ماننے کے مترادف ہی سمجھا جائے گا اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔
فون نمبر۔ 9849099228
(نوٹ۔ اس مضمون میں ظاہر کی گئی آراء مضمون نگار کی خالصتاً اپنی ہیں اور انہیں کسی بھی طور کشمیر عظمیٰ سے منسوب نہیں کیاجاناچاہئے۔)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?