Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

القسام نے اسرائیلی یرغمالیوں کا نیا ویڈیو جاری کیا

Towseef
Last updated: April 6, 2025 10:06 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

یو این آئی

غزہ//حماس کے عسکری ونگ ‘‘ القسام بریگیڈز’’ نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی میں زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کا نیا ویڈیو جاری کردیا۔ویڈیو میں دو یرغمالیوں میں سے ایک اسرائیلی بمباری سے اپنے فرار ہونے اور اپنی نظر بندی کے دوران پیش آنے والے خراب حالات کے بارے میں بات کر رہا ہے ۔ یرغمالی اپنی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی حکومت انہیں اپنے گھروں میں واپس لائے ۔ یرغمالیوں نے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپیل بھی کی۔ ایجنسی فرانس پریس کے لئے ویڈیو کی صحت اور تاریخ کی تصدیق کرنا ناممکن رہا۔العربیہ کے مطابق القسام کی زیر حراست دو اسرائیلی یرغمالیوں نے کہا کہ جب القسام کے جنگجو ہمیں فضا میں سانس لینے کے لئے سرنگ سے باہر لے کر گئے تو اسی جگہ اسرائیلی فوج نے بمباری کردیا۔ اسرائیلی فوج نے ہم پر بمباری کی لیکن خدا کا فضل ہوا کہ ہم بچ گئے ۔ اس کے بعد شکر ہے کہ القسام کے جنگجو ہمیں واپس سرنگ میں لے گئے ۔اسرائیلی یرغمالیوں نے مزید کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم غیر محفوظ ہیں ۔ یہاں کھانے اور پینے کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ حماس کے جنگجو ہمیں سرنگ کے باہر کھلی فضا میں سانس لینے کا موقع دینے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ہمارے باہر آنے پر اسرائیلی فوج ہم پر بمباری کردیتی ہے ۔انہوں نے اسرائیلیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں کہ وہ ان کو اپنے اہل خانہ میں واپس لائے ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ یرغمالی جو اپنے گھروں کو واپس گئے ہیں وہ ہم لوگوں کو درپیش مصائب اور مشکلات سے لوگوں کو آگاہ کریں۔اسرائیلی یرغمالی نے یہ کہتے ہوئے ریکارڈنگ کا اختتام کیا کہ ہمیں دوبارہ زندہ کیا جائے کیونکہ یہاں ہم مردہ ہیں۔ حکومت حماس پر دباؤ ڈالنے کے حوالے سے جو بات کر رہی ہے اس پر یقین نہ کریں۔ اس کا نتیجہ ہمیں نقصان پہنچانے تک لے جائے گا۔حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں ان علاقوں کو خالی کرنے کا کہا ہے کہ جہاں اس کے یرغمالی موجود ہیں۔ حماس نے کہا کہ ان علاقوں سے یرغمالیوں کو نہیں نکالا جائے گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مادہ برآمد
تازہ ترین
حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں:سعودی وزارتِ صحت
بین الاقوامی
یمن : عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ ،12 افراد جاں بحق
برصغیر
وانگت کنگن میں میاں نظام الدین کیانوی کا سالانہ عرس کا اغاز، بھاجپا کے رویندر رینہ بھی پہنچے بابا نگری، سجادہ نشین میاں الطاف احمد کو مبارک باد دی
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ ٹرمپ اور مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی

June 6, 2025
بین الاقوامی

نیتن یاہو کے خلاف فیصلہ دینے والی 4 خواتین ججوں پر پابندیاں عائد

June 6, 2025
بین الاقوامی

عرب ممالک میںفلسطین کےلئے دعائیں

June 6, 2025
بین الاقوامی

بمباری کے بیچ عید نماز ۔11 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?