غزہ/یو این آئی/ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں درندگی کا سلسلہ تاحال ہے ، نصیرات پر القدس ٹی وی پر بمباری کے نتیجے میں 5 صحافی جاں بحق گئے ۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ غزہ میں ابتک 133 صحافی اسرائیلی درندگی کا نشانہ بن چکے ہیںرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ فلسطین کے القدس نیوز نیٹ ورک کے پانچ صحافی غزہ میں العودہ اسپتال کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحافی نصیرات پناہ گزین کیمپ میں رپورٹ کی فلم بندی کر رہے تھے جب ان کی گاڑی کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔۔اس کے علاوہ شمالی غزہ 75 دن سے محاصرے میں ہے ، شدید سردی کے باعث 3 بچے بھی جاں بحق ہوگئے ۔ شمالی غزہ میں فلسطینیوں کوکمبل، سردی سے بچاؤ کا سامان بھی میسر نہیں ہے ۔اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ پر بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی ہلاک جبکہ 30 لاپتہ ہوگئے ۔غزہ شہر کے زیتون میں ایک مکان پر اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ فلسطینی ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فضائی حملے کے بعد 30 افراد لاپتا ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے کیے جانے والے مذاکرات میں نئی شرط عائد کردی ہے جس کی وجہ سے جنگ بندی معاہدہ تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔