سرینگر //ریاستی سرکار کی طرف سے پولیس اور سیول انتظامیہ میں تبادلوں کا سلسلہ جار ی ہے، تازہ پیش رفت کے طور حکومت نے متعدد پولیس وسیول انتظامیہ کے افسران کے تبادلے عمل میں لائے ہیں ۔ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ہدایت پر منگل کو جنرل ایڈمسٹریشن محکمہ کی جانب سے تبادلوں کے آڈر نکالے گے اس دورا ن محکمہ پولیس اور سیول انتظامیہ میں پھیر بدل کیاگیا ۔محکمہ پولیس میں الطاف احمد خان ایس ایس پی 7بٹالیں (جے کے اے پی) کو تبدیل کر کے ایس ایس پی اننت ناگ زبیر احمد خان کی جگہ تعینات کیا ہے جبکہ زبیر احمد خان کو جموں وکشمیر آرمڈ پولیس کی11بٹالیں کا کمانڈر تعینات کیا ہے۔ایس ایس پی فردوس احمد کو کمانڈر جے کے اے پی 7بٹالیں، الطاف احمد کی جگہ تعینات کیا ہے ۔ اسی طرح ریاستی انتظامیہ میںبلال احمدبٹ (کے اے ایس) منیجنگ ڈائریکٹر JAKFED,کو تبدیل کر کے ڈئرایکٹر انڈسٹری اینڈ کامرس کشمیر تعینات کیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل یہ آسامی خالی پڑی تھی ۔انیل کمار گپتا سکریٹری جموں وکشمیر سٹیٹ الیکٹرک Regulatory کمیشن ،کو تبدیل کر کے جوائنٹ فائنشل کمشنر اگریرین ریفارم تعینات کیا ہے ۔سچن دیو سنگھ اسٹنٹ کمشنر محکمہ مال جموں کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سکریٹری جموں وکشمیر لیبر وایمپلائی منٹ ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے ۔غلام حسین پروجیکٹ منیجر IWMP,کشتواڑ کو تبدیل کر کے پروجیکٹ افسر ویگا ایمپلائمنٹ (اے سی ڈی ) رام بن محمد جہانگیر کھانڈے کی جگہ تعینات کیا ہے ۔شفیق احمد پروجیکٹ منیجر IWMP,راجوری کو تبدیل کر کے نثار احمد شاد کی جگہ اسٹنٹ کمشنر محکمہ مال شوپیاں تعینات کیا ہے ۔جبکہ نثار احمد کو شوپیاں سے تبدیل کر کے استنٹ کمشنر محکمہ مال جموں سچن دیو سنگھ کی جگہ تعینات کیا ہے ۔مسرت حاشم اسٹنٹ کمشنر مال بانڈی پورہ کو تبدیل کر ایس ڈی ایم پٹن تعینات کیا ہے ۔جبکہ ایس ڈی ایم پٹن سرفراز احمد کو تبدیل کر اسٹنٹ کمشنر محکمہ مال بانڈی پورہ تعینات کیا گیا ہے ۔منظور احمد صوفی جوائنٹ ڈئرایکٹر ایمپلائی منٹ کشمیر کو تبدیل کر کے جوائنٹ ڈئرایکٹر جموں وکشمیر انسٹیچوٹ آف منیجمنٹ ، پبلک ایڈمسٹریشن اور رولر ڈولپمنٹ افسر تعینات کیا ہے ۔ محمد فارق ڈار (کے اے ایس) ایڈیشنل سکریٹری آر اینڈ بی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام تعینات کیا گیا ہے ۔اسی طرح اکرم الٹاک ایڈیشنل سکریٹری فلوری کلچر کو تبدیل کر کے جوائنٹ ڈرایکٹر ایمپلائی منٹ کشمیر تعینات کیا ہے ۔کے اے ایس افسر محمد عبداللہ ملک جنرل منیجر ڈی آئی سی کپوارہ کو تبدیل کر کے اسٹنٹ کمشنر رینیو کپوارہ تعینات کیا ہے ۔ شکیل الراحمان راتھر کے اے ایس کو سپیشل سکریٹری فائننس سے ہٹا کر سپیشل سکریٹری داخلہ امور تعینات کیا گیا ہے ۔محمد شاہد سلیم سکریٹری سروس سلیکشن بورڈ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سکریٹری فائنس تعینات کیا ہے ۔پرویز سجاد گیلانی ڈپٹی ضلع الیکشن افسر کولگام کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈئرایکٹر ڈسٹک ایمپلائمنٹ وکونسلنگ سنٹر سرینگر تعینات کیا ہے جبکہ اُن کے پاس ڈپٹی ڈئرایکٹر رولر سنٹیشن کشمیر کا چارچ بھی ہو گا ۔