سوپور//الطاف حسین زکی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں بدھ کو سوپور میں کھیلے گئے ایک میچ میں محمدن سوپور نے ایف سی ساکرکوایک کے مقابلے چار گولوں سے شکست دیدی۔سبحان سٹیڈیم سوپور میں محمدن سوپور اور ایف سی ساکر کے درمیان ایک میچ کھیلا گیا۔دونوں ٹیموں نے اگرچہ شاندار کھیل کامظاہرہ کیا لیکن محمدن سوپورنے یکے بعد دیگرے چار گول اسکور کرکے ایف سی ساکر کو پریشان کیا۔ایف سی ساکر نے اگرچہ کھیل کو برابری پر لانے کی جی توڑ کوشش کی لیکن وہ صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔اس طرح محمدن سوپر نے یہ میچ ایک کے مقابلے میں چار گولوں سے جیت لیا۔اسٹیڈیم میں موجود سینکڑوں شائقین نے دونوں ٹیموں کے شاندارکھیل سے لطف اُٹھایا۔اس ٹورنامنٹ کاانعقاد قصبے کے معروف کھلاڑی مشتاق احمد بٹ نے کیا ہے۔