جموں//خزانہ، تعلیم اورمحنت و روزگار کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے سٹیٹ فائنانشل کارپوریشن کی 237ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ کی صدارت کی اور کارپوریشن کے کاروبار ی منصوبے کو وسعت دینے کے سلسلے میں ایک مہینے کا وقت مقرر کیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین کے چودھری ،ایس کے بٹ ، نیرج بلا ،مکشا کاظمی ، وکرم گرگ کے علاوہ ایم ڈی ایس ایف سی محمد فاروق ٹھاکر اور کارپوریشن کے سینئر ملازمین نے شرکت کی۔وزیر نے کارپوریشن کو ہدایت دی کہ وہ منصوبہ بنانے کے عمل میں ڈائریکٹروں ، مالی ماہرین و دیگر شراکت داروں کے قیمتی آرأ شامل رکھیں۔وزیر نے کہاکہ کارپوریشن کو ترقی کرنے کے بہت سارے وسائل موجود ہیں لیکن ضرورت ا س بات کی ہے کہ کارپوریشن کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے موجودہ زمانے کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے ۔کارپوریشن کو نئی سمت دینے کے سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے وزیر نے کارپوریشن کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک ماہ کا وقت مقرر کیا۔ پرنسپل سیکرٹری فائنانس نے وزیر تجاویز کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ کارپوریشن میں موجود چوتھے درجے کے ملازمین کو محکمہ خزانہ میںدستیاب مختلف خالی جگہوں پر تعینات کرنے کی تجویز پیش کی۔بورڈ آف ڈائریکٹرس نے بھی اپنی قیمتی آرأ سے میٹنگ روشناس کیا اور یقین دلایا کہ وہ کارپوریشن میں نئی جہت پیدا کرنے کے سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کریں گے ۔دریں اثنا سیدمحمد الطاف بخاری کو کارپوریشن کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔