سرینگر//تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے زینہ کوٹ انڈسٹریل اسٹیٹ میں کشمیر کلاتھ مل کا دورہ کر کے وہاں سکولی بچوں کے لئے تیار کی جارہی وردیوں کے عمل کا جائیزہ لیا۔ اُن کے ہمراہ سیکرٹری سکولی تعلیم فاروق احمد شاہ، ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این اتو، ایس پی ڈی سرو سکشھا ابھیان عبدالرشید وار، پروجیکٹ ڈائریکٹر رمسا طُفیل متو، ایم ڈی سیکاپ آر ایل تِکو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر بخاری نے سیکاپ سے کہا کہ وہ سکولی وردیاں تیار کرنے کے لئے کمیشن طلب نہ کریں۔ انہوں نے کئی دیگر معاملات کا بھی جائیزہ لیا۔