الطاف بخاری کا سول لائنز کا دورہ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ خدمت پریس ریگل لین کے نزدیک ایک ڈی واٹرنگ پمپ سٹیشن نصب کیا جائے گا جو پہلے صدر کورٹ میں نصب کرنے کی تجویز تھی۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ یہ پمپ صدر کوٹ میں نصب کیا جانا تھا مگر اسے اب  ہیرٹیج سائٹ کے طور پر تحفظ دیا جائے گا۔ بخاری نے ریگل لین کا دورہ کر کے اُس جگہ کا معائینہ جہاں یہ پمپ نصب کیا جائیگا۔ان کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سید عابد رشید شاہ ، ایس ایم سی کمشنر ریاض وانی اور دیگر افسران بھی تھے۔اس موقعہ پروزیر نے ایس ایم سی کو ہدایت دی کہ وہ اراضی کی نشاندہی کر کے کام جلد از جلد شروع کریں۔وزیر نے کئی دیگر ملحقہ علاقوں کا بھی دورہ کیا اور افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ان علاقوں میں سٹریٹ لائیٹس نصب کریں ۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں اگلے سال سڑکوں پر تارکول بھی بچھایا جائے گا۔ انہوںنے ٹریفک کی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنانے میں حائل کئی رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی ہدایت دی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *