سرینگر//وزیر تعلیم سید محمدالطاف بخار نے حلقہ انتخاب امیرا کدل کے راجباغ اور اخراجپورہ علاقوں کا دورہ کیا اور سماجی کارکنوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی جن کے کنبوں کے افراد حال ہی میں فوت ہوئے۔راجباغ میں الطاف بخاری نے محمد الطاف ڈار سے تعزیت پرسی کی جن کی ساس انتقال کرگئیں ۔انہوں نے اخراج پورہ میں غلام نبی بٹ سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔وزیر نے مرحومین کے حق میں مغفرت کی دعا کی۔