الطاف بخاری نے جہلم کی ڈریجنگ کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر/ /تعلیم کے وزیر اور ایم ایل اے امیرا کدل سید محمد الطاف بخاری نے دریائے جہلم پر جاری ڈریجنگ کے کام کا ایک میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔اری گیشن و فلڈکنٹرول کے انجینئروں نے میٹنگ میں بتایا کہ سرینگر میں 7لاکھ مکعب میٹروں کے مقابلے میں  4.44لاکھ مکعب میٹر ، بارہمولہ میں 9.16 مکعب میٹروں کے مقابلے میں 4.46مکعب میٹر جبکہ شریف آباد میں 8لاکھ مکعب میٹروں میں 4.74 مکعب میٹر کی ڈریجنگ کی گئی اور باقی ماندہ ڈریجنگ عنقریب ہی مکمل کی جائے گی۔ وزیر نے آئی اینڈ ایف سی محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ دریائے جہلم کی ڈریجنگ کی کام میں سرعت لائیں کیونکہ پچھلے 25برسوں میں پہلی بار دریائے جہلم کی پانی کی سطح بہت کم ہوگئی ہے ۔بخاری نے ڈپٹی کمشنر سرینگر سے کہا کہ وہ شریف آباد کے متاثرہ زمین مالکان مناسب اراضی کا معاوضہ فراہم کریں۔بعد میں وزیر نے شہرمیں پینے کے پانی کی سپلائی پوزیشن کا جائزہ لیا اور پی ایچ ای انجینئروں کو شہر میں رہنے والے لوگوں کو بلا خلل پانی فراہم کرنے پر ستائش کی۔ایم ایل اے بٹہ مالو نور محمد شیخ ، ایم ایل سی یاسر ریشی نے اُن کے علاقوں میں ڈریجنگ سے متعلق چند شکایات وزیر کو گوش گذار کی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *