Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

الطاف بخاری نے بارہمولہ بورڈ میں لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 11, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 بارہمولہ//تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے ضلع ترقیاتی بورڈ بارہمولہ کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے گزشتہ بورڈ میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں پر عمل در آمد کا جائزہ لیا۔بارہمولہ کی شان رفتہ بحال کرنے کا عزم دہراتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔میٹنگ میں باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری ، ممبران اسمبلی جاوید حسن بیگ، محمد عباس وانی ، عبدالرشید ڈار ، رکن قانون ساز کونسل غلام نبی مونگا اور ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ناصر نقاش کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔میٹنگ میں مختلف پروجیکٹوں پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ ضلع میں مختلف کاموں پر اب تک کی حصولیابیوں کا جائزہ لیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ناصر نقاش نے میٹنگ میں ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات دیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ سال 2017-18ءکے دوران 25435.66لاکھ روپے کے منظور شدہ آوٹ لے میں سے مئی 2017ءتک 3125.44لاکھ روپے دستیاب کرائے گئے جس میں اب تک 422.44لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ دیہی ترقی محکمہ میں این آر ایل ایم کے تحت 3108.94لاکھ روپے کی دستیاب رقم میں سے 801.47لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ ایم جی نریگا کے تحت 2009.65لاکھ روپے میں سے 196.20لاکھ روپے اب تک خرچ کئے جاچکے ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ تعمیرات عامہ سیکٹر کے تحت 11172.17 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے 39پلوں کا کام دردست لیا گیا ہے او راب تک ان پر مجموعی طور 4246.53 لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ 2017-18کے دوران ضلع سیکٹر کے تحت 42کلومیٹر کے ہدف کے مقابلے میں 9.10کلومیٹر لمبی سڑکوں پرمیکڈم بچھایا گیا ہے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے الطاف بخاری نے ضلع انتظامیہ کو اہداف کے حصول کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لانے کی ہدایت دی تاکہ لوگ سرکا رکی سکیموں سے بھرپور استفادہ کرسکیں۔انہوںنے محکمہ خوراک کے ناظم کو ہائیگام گودام میں سڑے ہوئے اناج کو ٹھکانے لگانے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں 7روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر موصوف نے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کو نارہ بل ۔ ٹنگمرگ ۔ گلمرگ سڑک پر جاری کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔ محکمہ صحت کے ناظم کو بھی مختلف کاموں کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔انہوںنے اپنے فرائض لگن اور تن دہی کے ساتھ انجام دینے کےلئے ضلع انتظامیہ کے افسران اور اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے تمام اہداف کو وقت مقررہ کے اندر حاصل کرنے اور بورڈ میٹنگ میں لئے گئے فیصلہ جات پر من وعن عمل کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع کے مختلف حلقوں کے عوامی نمائندوں نے اپنے اپنے حلقہ ہائے انتخاب کے لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں میٹنگ کو آگاہ کیا۔ بورڈ چیئرمین نے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا۔میٹنگ کے بعد ایک افطار پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں قصبے کی معروف شخصیات کے علاوہ تاجر برادری سے وابستہ افراد اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

کشمیر

ریونیوریکارڈ کیلئے اُردوپڑھنا لازمی زبان سے نا بلد افسران کی تقرری فضول:وزیراعلیٰ

July 17, 2025
کشمیر

سوپور میں مسلم لیگ رکن کے گھر کی تلاشی

July 17, 2025
کشمیر

خشک ندی نالے پانی سے بھر گئے ۔2دن میں جہلم کی سطح میں 8فٹ اضافہ

July 17, 2025
کشمیر

جموں و کشمیر میں 5نئے ریلوے سروے جاری جموں سے کٹرا تک نئی ریلوے لائن بچھائی جائیگی

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?