عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اپنی پارٹی سربراہ سید الطاف بخاری نے راج بھون سرینگر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔موصولہ بیان کے مطابق بخاری نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات کے دوران بعض اہم عوامی مسائل پر بات چیت کی اور جموں کشمیر کی موجودہ سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بخاری نے ایل جی سنہا کی نوٹس میں کئی اہم عوامی مسائل اور شکایات کا تفصیلاً تذکرہ کیا اور ان سے گزارش کی کہ وہ ان مسائل کو فوری طور حل کرانے کیلئے مداخلت کریں۔