مظفر آباد//متحدہ جہا کونسل سر براہ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ اُنکے فر زند پر فرضی الزامات لگائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زور زبردستی کی پالیسی سے وہ اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہونگے ۔ حزب ترجمان سلیم ہاشمی کے مطابق صلاح الدین نے کہا ہے کہ اُنکے بیٹے پر بھارتی ایجنسی نے جو الزامات عائد کئے وہ فرضی اور جھوٹے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ بھارت نے جھوٹی کہانی بنا کر اُسکے فرزند کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان نے کہا کہ سید صلاح الدین کے فرزندکو گرفتار کرنے سے لیڈر شپ اپنے مقصد سے دستبردار نہیں ہونگی ۔ان کا کہناتھا کہ اس طرح کی کارروائیاں تحریک آزادی کو کمزور کرنے کیلئے کی جارہی ہیں ،لیکن ان حر بوں سے لیڈر شپ نہ تو کمزور ہوگی اور نہ رواں جدوجہد سے دستبر دار ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ سید صلاح الدین کے فر زند کو گرفتار کرنے سے بھارت کی ایجنسیاں نے نقاب ہوگئیں اور اُنہیں رواں جدوجہد سے شکست ہوئی ۔