جموں//الجبار ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ نے اپنے ریلیف کام کو آگے بڑھاتے ہوئے آج جموں میں کپڑے کھانے پینے کی چیزیں برماکے متاثروں،غریبوں، ضرورت مندوں میںتقسیم کیا اور اس کام کو آگے جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ اس موقعہ پر برما کے مہاجرین نے ٹرسٹ کے رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ الجبارایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ آیندہ بھی لوگوں کی خدمات میں پیش پیش ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کے ذریعے بٹ فیملی ضرورت مند لوگوں کے لئے ہم ہر وقت حاضرخدمت رہینگے۔ٹرسٹ پچھلے پانچ سالوں سے لوگوں کی خدمات جس میں میڈیکل کیمپ، ریلیف کیمپ وغیرہ انجام دے رہا ہے اور آیندہ بھی جاری رکھیں گے۔