عظمی نیوز سروس
سرینگر// پی ڈی پی لیڈرالتجا مفتی نے کشمیر کے تئیں بی جے پی کے رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے مسائل پر غصے کا اظہار کرنے کے لیے “دہشت گرد” کا لیبل لگانا پارٹی کی فرقہ وارانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کو یقیناً زیادہ ہوشیار اور حساس ہونا چاہیے تھااور ایسا لگتا ہے کہ مسلمانوں کو جان بوجھ کر اکسایا جا رہا ہے۔