اوڑی// بالکوٹ اوڑی میں سنیچر کی شام بجلی کرنٹ لگنے سے ایک کمسن بچی لقمہ اجل بن گئی ۔تفصیلات کے مطابق بالکوٹ اوڑی میں شائستہ گل دختر شوکت احمد شیخ سنیچر کی شام7.30منٹ پر بجلی کرنٹ لگنے سے جھلس گئی ۔اگرچہ اسے فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ڈاکٹر محمد رمضان نے بتایا کہ مذکورہ بچی کو مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا ۔اس واقعے سے علاقے میں غم واندوہ کی لہر پھیل گئی ہے ۔