عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
غزہ //غزہ پر اسرائیلی فوج کے وسیع پیمانے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، رات گئے شمالی اور وسطی غزہ کے مختلف مقامات پر راکٹ داغے گئے۔24 گھنٹوں میں 249 افراد اسرائیلی حملوںکی بھینٹ چڑھ گئے، ہلاکتوںکی مجموعی تعداد 23 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی۔مغربی کنارے میں بھی فوج کی خون ریز کارروائیاں جاری ہیں، تلکریم میں 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کرہلاک کردیا گیا۔ادھرعالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبرئسس کا کہنا ہے کہ غزہ میں قتل عام ختم ہونا چاہیے، غزہ میں کوئی بھی اسپتال مکمل طور پر کام نہیں کر رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ اسرائیل کی مسلسل بمباری کی وجہ سے 670 سے زائد مریضوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے زیادہ تر کارکنوں کو اسپتال چھوڑنا پڑا،اُدھر/ فلسطین کے حامی احتجاجی مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی اور قتل عام بند کرنے کے نعروں کے ساتھ اس وقت نیو یارک مں سڑکوں اور زیر زمین راستوں کو بند کر دیا جب امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطی کے دورے پر ہیں اور غزہ کی جنگ کو غزہ سے باہر تک پھیلنے سے روکنے کے لیے علاقے کے قائدین سے اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں، مظاہرین نیتین ماہ سے جاری اسرائیل حماس جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق درجنوں مظاہرین سڑک پر بیٹھ گئے اور نعرے لگاتے رہے، ان مظاہرین کی وجہ سے بروک لین، مین ہٹن، اور ولیمزبرگ پل سے مشرقی دریا تک ٹریفک رک گئی،اسی طرح غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کیے گئے اس مظاہرے کی وجہ سے ہالینڈ سرنگ بھی بند کر دی گئی۔ زرائع کے مطابق یہ سرنگ نیویارک سٹی اور نیو جرسی کو باہم ملاتی ہے،نیو یارک کی پورٹ اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پر عوام کو بتایا کہ نیو جرسی کے لیے راستوں کو پولیس سے متعلق سرگرمیوں کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ایک ویڈیو جو مظاہرین نے سوشل میڈیا پرپوسٹ کی ہے اس میں دکھایا گیا ہے کہ مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے کہہ رہے ہیں ‘ نیویار ک پولیس، سفید فام نسل پرست (کے کے کے )اور اسرائیلی فوج سب ایک جیسے ہیں۔ہالینڈ سرنگ پر مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ‘ غزہ کا محاصرہ ختم کرو، اب فائربندی کرو اور قبضہ ختم کرو،ایسے ہی مظاہرین بورکلین پل پر بھی موجود تھے۔ نیو یارک پولیس نے مظاہرین کو بروک لین پل، مین ہٹن کے داخلی راستوں کر گرفتار بھی کیا ہے،ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے مظاہرین میں شامل ایک خاتون جسے پولیس گرفتار کر رہی تھی اس کا کہنا تھا ‘غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی ضرورت ہے، میں اپنے جسم کو اس راستے پر ختم کرنے کو تیار ہوں’ نیویارک پولیس کے افسر نے اس کے بازو اس کی کمر کی طرف لے جا کر باندھ دیے تھے اور اسے لے جارہا تھا۔