عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر کے آبی گزر علاقے میں ’الاففان ٹور اینڈ ٹراول‘ نے اپنے دفتر کا افتتاح کیا۔اس موقعے پر مفتی محمد سلمان منصورپوری نے خاص مہمان کے طور شرکت کی جبکہ کئی دیگر سماجی اور مذہبی شخصیات بھی افتتاحی تقریب میں موجود رہیں۔الاعفان حج و عمر سروسز الفوزان سے منسلک ہے۔الفوزان ٹراول انڈسٹری میں حج و عمرہ سروسز فراہم کرنے میں ملکی سطح پر اپنی ایک پہنچان رکھتی ہے۔
اس کے ذریعے اب تک کشمیر کے 1500 عازمین حج کا فریضہ انجام دے چکے ہیں۔اس موقعے پر الاعفان ٹور اینڈ ٹراول کے مالک ڈاکٹر اختر رسول نے کہا کہ اب الفوزان ٹرولز کے ساتھ حج وعمر کے خواہش مند افراد کو دلی جانے،کورئیر کے ذریعے پاسپورٹ جمع کرنے یا ویزہ وغیرہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔کیونکہ الاعفان حج عمرہ سروسز شروع ہونے سے وہ تمام لوازمات سرینگر میں قائم دفتر میں مکمل کیا جاسکتے ہیں اور وہ تمام سہولیات حاصل کی جاسکتی ہے جن کی وہ خواہش یا امید رکھتے ہیں ۔ایسے میں الاعفان ٹور اینڈ ٹراول کا پہلا گروپ عمرہ کی خاطر 13 نومبر کو سرینگر سے براہ راست روانہ ہورہا ہے۔خواہشمند زائرین ان نمبرات 9906112211, 9419538539 پر کال کرسکتے ہیں۔