اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کے 31 ملازمین کے خلاف گزشتہ تین مہینوں میں جنسی استحصال کے نئے کیس درج کئے گئے ہیں جن میں سے نصف معاملہ پناہ گزین ایجنسی سے متعلق ہے ۔یہ معاملے اس سال جولائی اور ستمبر کے درمیان درج کرائے گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈیوزارک نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان تمام الزامات کی تصدیق نھیں ہو پائی ہے اور کچھ کیس ابتدائی تحقیقات کے مرحلے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران 14 معاملوں کی تفتیش شروع کی گئی اور ایک معاملے کو صحیح پایا گیا ہے ۔