جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے بانی، سرپرست اعلی اور فلسطینی امور کے ماہر پروفیسر بھیم سنگھ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی صدر مسٹر ریولین کا مودی حکومت نے ایک ہیرو کے طورپر استقبال کیا ہے جبکہ اسرائیل فلسطین کو تسلیم شدہ ملک کی حیثیت دینے کی اقوام متحدہ اور سلامتی کی فلسطین کی سفارش اور ہدایت کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے، جن کا فلسطینی ہیرو یاسرعرفات کے کئی برسوں تک تعلق رہا ہے ، اسرائیلی صدر کے ہندستان کے دورہ پر پہنچنے پر ہندوستانی حکومت کے ذریعہ ان کے شاندار استقبال پر حیرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ اسرائیلی صدر نے فلسطینی عوام کے تعلق سے ایک لفظ نہیں کہا جو 1948سے اس کے محاصرہ میں جی رہے ہیں جب اقوام متحدہ کی 1948 کی قرارداد نمبر 81سے اس کے ٹکڑے کردیئے گئے تھے۔اسرائیلی صدر نے دلیری کے ساتھ بیان دیا کہ ہم اعتراف کرتے ہیں کہ دہشت گردی عالمی چیلنج ہے یہ کو ئی سرحد نہیں مانتا ہے اور منظم جرائم سے اس کا گہرا ناطہ ہے۔ ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کے لئے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے اسرائیلی صدر کو مستقبل میں جو فلسطین کے اندر قتل عام ہوا ہے اس کی یاد دلائی اور کہا کہ ہندستان کے وزیراعظم کوصیہونی کارکنوں نے فلسطین کے اندر جو قتل عام کیا ہے اسے پڑھنا چاہئے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندوستان کے وزیراعظم کو 127کروڑ ہندستانیوں کی طرف سے اسرائیل کو یہ پیغام دینے کو کہا کہ وہ بلاتاخیر اور بغیرہچکچاہٹ فلسطین کو تسلیم شدہ ملک کی حیثیت دے تاکہ فلسطین کے لوگ مستقبل کے عز ت و قار کو برقرارکو رکھ سکیں جو جب سے اسرائیل قائم ہوا ہے خطرے میں ہے۔