جنیوا// سرحدوں پر ہند پاک افواج کے درمیان گولہ باری سے پیدا شدہ کشیدگی کے بیچ اقوام متحدہ نے دونوں ملکوں کو بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔ کشمیر میں کنٹرول لائن پر ہند پاک افواج کے درمیان تشویشناک صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دونوں ملکوں کو افہام و تفہیم کے ساتھ مسائل حل کرنے کا مشورہ دیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کے ترجمان سٹیفن ڈوجریک نے اس سلسلے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سیکریٹری جنرل قریبی نگاہ بنائے ہوئے ہیں اور،بھارت وہ پاکستان کو تصفیہ شدہ مسائل کا حل برآمد کرنے پر مذاکرات کے حامی ہے۔ کشمیر پر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ صورتحال پر سٹیفن ڈوجریک نے کہا’’ بے شک ہم قریب سے صورتحال کا مشاہدہ کر رہے ہیں،جیسا کہ ہم ہمیشہ کرتے ہیں،اور ہم دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی تصفیہ شدہ مسئلہ کو حل کرنے کیلئے بات چیت کی حوصلہ افزائی کریں گے‘‘۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے بات کی،تو انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فی الوقت رپورٹ کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔