سرینگر/ /لبریشن فرنٹ (حقیقی) سربراہ جاوید احمد میر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام عالم کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اس اہم ترین مسئلہ کے حل کیلئے جاندار موقف اختیار کر کے بھارتی حکمرانوں پر اپنا دباو¿ بڑھا کر اس کو فوری طور پر مسئلہ کشمیر کی طرف لانا چاہیے تاکہ خطے کا امن قائم و دائم رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے غیر جانبدارانہ حل کیلئے اقوام متحدہ سمیت دنیا کے باشعور اقوام کو اپنا کردار اداکرناچاہیے تاکہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق مل سکے لیکن یہ اس ادارہ کی ستر سالوں سے خاموشی کے باعث کشمیری عوام لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے باوجود آج تک آزادی حاصل نہیں کر سکے جو اقوام عالم اور جمہوری اقدار کا سبق سکھانے والے ممالک کے لئے باعث شرم ہے۔