مونٹریال// اقوام متحدہ کی ایجنسی بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او ) نے کووڈ -19 وائرس کے پیش نظر پروازوں کے لئے نئے بین الاقوامی ہدایات جاری کئے ہیں جن میں مسافروں کو ہر ممکن حد تک دائیں بائیں کی نشست پر نہ بٹھانے اور آرام کے وقت عملے کے ہر رکن کو الگ الگ کمروں میں ٹھہرانے کا مشورہ دیا ہے ۔آئی سی اے او کونسل کے 'ایوی ایشن ریکوری ٹاسک فورس' کی طرف سے تیار ان ہدایات میں ہوائی اڈا آپریٹرز،فضائی کمپنیوں اور حکومتوں کے لئے کئی قسم کی سفارشات کی گئی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر جہاز میں مسافروں کی تعداد کم ہے تو انہیں الگ بٹھایا جانا چاہئے جس سے ان کے درمیان فاصلے برقرارکھا جا سکے ۔ سیٹ کے نیچے رکھے جانے کے قابل دستی سامان ہی کیبن میں لے جانی کی اجازت دی جانی چاہیئے ۔آئی سی اے او نے مختصر فاصلے کی پروازوں میں طیارے کے اندر خوردو نوش سرونہ کرنے اور طویل فاصلے کی پروازوں میں اسے محدود کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبہ بند کھانا دینے کا متبادل تلاش کیا جا سکتا ہے ۔بین الاقوامی ایجنسی نے پیر کو جاری ہدایات میں عملے کے ارکان کو مسافروں سے زیادہ فاصلے بنانے اور اگر ممکن ہو تو ہوائی جہاز میں ایک ٹوائلٹ صرف عملہ کے ارکان کے استعمال کے لئے محفوظ کرنے کا مشورہ دیا ہے . اس نے کیبن کریو اور پائلٹوں کے درمیان بھی کم سے کم رابطہ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ پورے سفر میں کیبن کریو کے ایک ہی رکن کو کاک پٹ میں داخلہ کی اجازت ہونی چاہئے ۔لمبی دوری کی پرواز کے بعد عام طور پر عملہ کے ارکان کو ہوٹل وغیرہ میں ٹھہرایا جاتا ہے ۔ یواین آئی