Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

اقوام متحدہ کی تحقیقات | غزہ کے تولیدی مراکز پر اسرائیلی حملے نسل کشی قرار

Towseef
Last updated: March 14, 2025 9:23 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

یو این آئی

غزہ //اقوام متحدہ کی ایک تحقیقات اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنسی اور تولیدی صحت کی سہولتوں کو منظم طریقے سے تباہ کرکے ’نسل کشی‘ کی کارروائیاں کیں۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر فلسطینی علاقے کے مرکزی تولیدی سینٹر پر حملہ کرکے اسے تباہ کر دیا اور ساتھ ہی اس کا محاصرہ کرکے محفوظ حمل، زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے درکار ادویات سمیت امداد کو روک دیا۔جنیوا میں اسرائیلی مشن نے ایک بیان میں کہا کہ ’اسرائیل بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے‘۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کمیشن نے پایا کہ اسرائیلی حکام نے جنسی اور تولیدی صحت کی دیکھ بھال کو منظم طریقے سے تباہ کر کے غزہ میں فلسطینیوں کی تولیدی صلاحیت کو جزوی طور پر تباہ کر دیا ہے‘۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل حملے کے دوران یہ ’نسل کشی کی دو اقسام‘ ہیں۔اقوام متحدہ کا نسل کشی کنونشن اس جرم کی تعریف یوں کرتا ہے کہ یہ جرم کسی قومی، نسلی، رنگی یا مذہبی گروہ کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے کے ارادے سے کیا جاتا ہے۔انکوائری میں کہا گیا کہ اس کنونشن کی 5 میں سے 2 اقسام قرار دیتی ہیں کہ ’اسرائیل جان بوجھ کر مادی تباہی کے لیے گروہ کے حالات زندگی کو نقصان پہنچا رہا تھا اور گروہ کے اندر بچوں کی پیدائش روکنے کے لیے اقدامات مسلط کر رہا تھا‘۔کمیشن کی سربراہ نوی پلے نے ایک بیان میں کہا کہ ’ان خلاف ورزیوں کی وجہ سے نہ صرف خواتین اور لڑکیوں کو فوری طور پر شدید جسمانی اور ذہنی نقصان پہنچا ہے بلکہ ایک گروہ کے طور پر فلسطینیوں کی ذہنی صحت اور تولیدی و زرخیزی امکانات پر ناقابل تلافی طویل مدتی اثرات مرتب ہوئے ہیں‘۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے مئی 2021 میں اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں بین الاقوامی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی آزاد بین الاقوامی انکوائری کمیشن قائم کیا تھا۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سابق سربراہ پلے نے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور روانڈا کے لیے بین الاقوامی فوجداری ٹریبونل کی صدارت کی۔اسرائیل نے کمیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ ’وہ اسرائیل کی دفاعی افواج کو بدنام کرنے کی شرمناک کوشش میں پہلے سے طے شدہ اور متعصبانہ سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے‘۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں تولیدی ہسپتالوں اور وارڈز کو منظم طریقے سے تباہ کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ البسما آئی وی ایف سینٹر کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ البسما پر دسمبر 2023 میں گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر ایک کلینک میں تقریبا 4 ہزار ایمبریو تباہ ہو گئے تھے جو ماہانہ 2 ہزار سے 3 ہزار مریضوں کو خدمات فراہم کرتے تھے۔کمیشن کو معلوم ہوا کہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے جان بوجھ کر کلینک پر حملہ کیا اور اسے تباہ کر دیا، جس میں فلسطینیوں کے مستقبل کے حمل کے لیے ذخیرہ شدہ تولیدی مواد بھی شامل تھا۔کمیشن کو اس بات کا کوئی قابل اعتماد ثبوت نہیں ملا کہ عمارت کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا تھا، کمیشن نے نتیجہ اخذ کیا کہ ’یہ تباہی غزہ میں فلسطینیوں کی پیدائش کو روکنے کی نیت سے کی گئی تھی جو کہ ایک نسل کش اقدام ہے‘۔مزید برآں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں حاملہ، دودھ پلانے والی اور نئی ماؤں کو وسیع اور بے نظیر پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جس کا غزہ کے باشندوں کے تولیدی امکانات پر ناقابل تلافی اثر پڑا ہے۔کمیشن نے نتیجہ اخذ کیا کہ اس طرح کے بنیادی اقدامات انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اور جان بوجھ کر فلسطینیوں کو ایک گروہ کے طور پر تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین
کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

محفوظ سطح پر سمجھی جانے والی فضائی آلودگی بھی دل کے دورے کی موجب

July 4, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل کی ایران کوپھر دھمکی

July 4, 2025
بین الاقوامی

۔7 مسافر طیارے واپس ایران منتقل | ہوائی اڈوں اور فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا گیا

July 4, 2025
بین الاقوامی

۔ 24گھنٹوں میں 94فلسطینی جاں بحق | غزہ میں قیامت صہیونی فوج کا خان یونس خالی کرنے کا انتباہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?