جنیوا//اقوام متحدہ میں اظہار رائے اوراظہار آزادی کے خصوصی مندوب ڈیوڈ کے نے کشمیر میں انٹرنیٹ پرایک ماہ کیلئے عائد کی گئی پابندی کے بارے میں جانکاری طلب کی ہے۔ ڈیوڈ کے نے اپنے ٹیوٹر اکائونٹ پر کشمیریوں سے جاننے کی کوشش کی ہے کہ انٹرنیٹ پر عائد پابندی کس طرح مقامی آبادی کو متاثر کررہی ہے۔ ڈیوڈ کے نے ٹیوٹر پر ایک رپوٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے کشمیر میں ایک ماہ تک عائد کی گئی پابندی کے بارے میں لکھا ہے کہ’’ میں تحریر کرسکتاہوں ، کیا کوئی کشمیر سے مجھے ای میل کرکے بتائے گا ؟ بغیر انٹرنیٹ کے کیا مشکلات درپیش ہے؟۔