اسلام آباد//پاکستانی پارلیمنٹ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے بشری حقوق کمیشن کو حقائق جاننے کیلئے اپنا مشن کشمیر روانہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ قرار داد پاکستان کے امور کشمیر سے متعلق وزیر برجیش طاہر نے پیش کی،جس کے دوران بین الاقوامی برداری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیر پر اقوام متحدہ سے متعلق قراردادوں کو عملائے۔قرار داد میں حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی کہ جنیوا میں ہیومن رائٹس کونسل کو اپنا مشن وادی روانہ کر کے مبینہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے حقائق کا پتہ لگانے کیلئے کیلئے استداء کریں۔ اس موقعہ پر پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر سختی کے ساتھ مسیلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے،جبکہ اقوام متحدہ کے بشری حقوق کمیشن اور مسلم ملکوں کی تنظیم آرگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن میں ان میں شامل ہے۔