یو این آئی
نیویارک//وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو نیو یارک میں برازیل کی زیر صدارت جی 20وزرائے خارجہ کی دوسری میٹنگ میں اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں میں اصلاحات، بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے کی اصلاح اور کثیر الجہتی تجارتی نظام میں اصلاحات پر ہندوستان کے خیالات کو اجاگر کیا۔اس اجلاس کی صدارت برازیل کے صدر لولا دا سلوا نے کی اور اس میں جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا، جنرل اسمبلی کے صدر فلیمون یانگ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر جے شنکر نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا’’آج نیویارک میں جی 20وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں، ہم نے ‘گلوبل گورننس ریفارمز’کے موضوع پر بات کی۔ نمائندگی، معتبر اور موثر کثیرالجہتی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی اصلاحات کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔ “اس میں دونوں زمروں میں یو این ایس سی کی توسیع شامل ہے۔”انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ ’ایک مضبوط، جامع اور موثر بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچہ کی ضرورت پر توجہ دی گئی۔ ترقی پذیر دنیا کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بی ایس ) میں اصلاحات کے لیے جی20 میں ہندوستان کی کوششوں کے بارے میں بات کی۔ بین الاقوامی تجارتی نظام کے لیے تحفظ پسندی اور مارکیٹ کو مسخ کرنے والے طریقوں کے چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی۔ “قواعد پر مبنی، غیر امتیازی اور منصفانہ کثیر الجہتی تجارتی نظام کو یقینی بنانے کے لیے ڈبلیو ٹی او کی جامع اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔”وزیر خارجہ نے یاد دلایا کہ ہندوستان کی جی 20 صدارت کے دوران اہم پیش رفت ہوئی تھی، جس میں رہنماں نے ترقی اور موسمیاتی مالیات کو بڑھانے پر زور دیا تھا اورایم ڈی بی ایس سے اپنے نقطہ نظر، ترغیبی ڈھانچے، آپریشنل اپروچ اور مالیاتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی ترغیب دی تھی۔